انفوٹینمنٹ
رنبیر کپور نے اپنی بیٹی 'راہا' کے نام کا ٹیٹو بنوالیا
رنبیر کپور نے دیا اپنی بیٹی راہا کو پیارا 'تحفہ'
رنبیر کپور نے اپنی بیٹی 'راہا' کے نام کا ٹیٹو بنوالیا
رنبیر کپور نے دیا اپنی بیٹی راہا کو پیارا 'تحفہ'
بالی وڈ سپر اسٹار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی راہا کی پیدائش کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے ایسے میں رنبیر نے بیٹی راہا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک بے حد خوبصورت تحفہ دے دیا۔
گزشتہ سال 6 نومبر کو عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپنے گھر ننھی پری راہا کپور کا استقبال کیا اور رواں ماہ ایک سال مکمل ہوجانے کے باوجود بیٹی کو میڈیا لائم لائٹ سے دور رکھے ہوئے ہیں۔
عالیہ اور رنبیر اپنی بیٹی کے حوالے سے بے حد فکرمند رہتے ہیں اور اپنے انٹرویوز میں راہا سے اپنی بے انتہا محبت کے متعلق بھی بات کرتے نظر آتے ہیں۔
جہاں 6 نومبر کو اس اسٹار جوڑی نے راہا کی پہلی سالگرہ منائی وہیں اب رنبیر نے بیٹی سے محبت کا اظہار کرنے کا خاص طریقہ اپنایا ہے۔
ان دنوں رنبیر کپور اپنی جلد ریلیز ہونے والی فلم 'اینیمل' کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران ایک انٹرویو میں انہوں نے بیٹی راہا کیلئے ایک بڑا کارنامہ سرانجام دینے کا انکشاف کیا جس کی ویڈیو گزشتہ روز سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ 'ایکس' پر وائرل ہورہی ہے۔
در اصل رنبیر نےاپنی بیٹی راہا کے نام کا ٹیٹو بنوایا ہے اور زیرِ گردش ویڈیو کلپ میں وہ اسی ٹیٹو کی جھلک دکھارہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں وہ اپنی شرٹ کا کالر ہٹاتے ہوئے اپنی گردن دکھاتے ہیں جہاں راہا نام کا ٹیٹو بنا نظر آتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں عالیہ بھٹ کی جانب سے پہلے ہی یہ اعلان کیا جاچکا تھا کہ وہ اور رنبیر ٹیٹو بنوانے کا فیصلہ کررہے ہیں۔
اس سے قبل 2022 کے ایک انٹرویو میں جب رنبیر سے پوچھا گیا کہ کیا 'ان کے پاس کوئی ٹیٹو ہے؟' تو جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 'ابھی تک تو کوئی نہیں، امید ہے کہ جلد ہی بنوالیں گے مگر یہ ان کے بچوں کے نام پر ہوگا یا نہیں اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے'۔
ماضی میں بیٹی کے باپ ہونے سے متعلق رنبیر نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'بیٹی کے دور ہوجانے کا خوف ہمیشہ رہتا ہے مگر اس بارے میں وہ زیادہ نہیں سوچتے ۔ کہیں نہ کہیں انہیں یہ بات معلوم ہے کہ یہ ایک فکر مرنے تک ان کے ساتھ رہے گی'۔
رنبیر کا کہنا ہے کہ 'راہا کے لیے وہ جس قدر محبت، خوشی اور شکرگزاری محسوس کرتے ہیں وہ پہلے انہوں نے کسی بھی چیز ، شخص یا فلم کے لیے محسوس نہیں کی'۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback




