انفوٹینمنٹ

امیتابھ بچن کا بیٹی کو ’پرتعیش بنگلے’ کا تحفہ

بچن خاندان کے پاس جوہو میں مزید دو اور بنگلے، جلسا اور جنک بھی ہیں۔

Web Desk

امیتابھ بچن کا بیٹی کو ’پرتعیش بنگلے’ کا تحفہ

بچن خاندان کے پاس جوہو میں مزید دو اور بنگلے، جلسا اور جنک بھی ہیں۔

امیتابھ بچن کا بیٹی کو ’پرتعیش بنگلے’ کا تحفہ

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کو کڑوروں روپے مالیت کا پر تعیش بنگلہ بطور تحفہ دے کر دنیا کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی کے پوش علاقے جوہو کے وٹھل نگر کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع خوبصورت بنگلہ  ’پرتیکشا‘‘  اپنی بیٹی شویتا کے نام کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ’پرتیکشا‘‘ تقریباً  674 مربع میٹر اور 890.47 مربع میٹر کے دو پلاٹوں پر مشتمل ہے جسکی مالیت تقریباً 50 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ میگا اسٹار اور ان کا خاندان اپنے فلمی کیریئر کے آغاز میں کئی سالوں تک ’پرتیکشا‘ نامی بنگلے میں رہائش پذیر رہا ہے جبکہ اس خاندان کے پاس جوہو میں مزید دو اور بنگلے، جلسا اور جنک بھی ہیں۔

اس عالیشان بنگلے سے بچن خاندان کے بہت سے یادگار  لمحات وابستہ ہیں جس میں انکے بچوں کا خوبصورت بچپن، سالگرہ کی تقریبات یہاں تک کے شادی کی رسومات بھی اسی خاص بنگلے میں منعقد کی جاتی تھیں۔

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میں بیٹے اور بیٹی کے درمیان امتیاز پر یقین نہیں رکھتا، میرے نزدیک ابھیشیک اور شویتا کا میری جائیداد پر برابر کا حق ہے’-

یاد رہے کہ شویتا بچن نندا ایک مصنفہ، کالم نگار، سابقہ ماڈل اور بزنس وومن ہیں، سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ناول ’پیراڈائز ٹاورز‘انہی کا تحریر کردہ ہے۔ 

تازہ ترین