کھیل

امام دولہا بن گئے، اہلیہ کیساتھ تصاویر نے سب کے دل جیت لیے

Web Desk

امام دولہا بن گئے، اہلیہ کیساتھ تصاویر نے سب کے دل جیت لیے

امام دولہا بن گئے، اہلیہ کیساتھ تصاویر نے سب کے دل جیت لیے

مشہور پاکستانی کرکٹر امام الحق کی دولہا بنے اپنی جیون ساتھی کیساتھ شادی کے خاص موقعے پر کھینچوائیں گئی تصاویر نے سب کے دل جیت لیے۔

اوپننگ بیٹر امام الحق آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے انہوں اہلیہ کیساتھ آج کے دن کی خصوصی تصایر شیئر کیں ہیں۔ ان تصاویر میں امام اور ان کی اہلیہ انمول خوب ہنستے مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس موقعے پر امام کا کہنا ہے کہ آج ہم صرف لائف پارٹنر ہی نہیں بنے بلکہ ہم نے بہترین دوستی کے بندھن کو بھی مضبوط کیا ہے جو ہمیشہ ہماری محبت کی کہانی کی بنیاد رہی ہے۔

اور آج میں نے نہ صرف اپنی بہترین دوست سے شادی کر لی بلکہ اپنے دل میں ہمیشہ کیلئے اس کیلئے ایک گھر بھی بنا دیا۔ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

شادی کیلئے اہلیہ انمول نے ہلکے گلابی رنگ کا عروسی لباس اور امام نے گرے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے۔ 

شادی کی ان تصاویر سے قبل امام کی قوالی نائٹ کی تصاویر منظر عام پر آئیں جن میں ہم نے مخلتف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اس تقریب کا حصہ بنے دیکھا۔

اس خصوصی تقریب میں بابر اعظم، کامران اکمل، وہاب ریاض، مشتاق احمد، سرفراز احمد ، ڈکی بھائی سمیت کئی ایک میڈیا و کرکٹ سے تعلق رکھنے والے افراد نے  شرکت کی۔