کھیل

امام کی انمول، دلہنیا نے ’کترینہ ’ کو پیچھے چھوڑ دیا

انمول نے سرخ جوڑے کی روایات کو توڑ دیا

Web Desk

امام کی انمول، دلہنیا نے ’کترینہ ’ کو پیچھے چھوڑ دیا

انمول نے سرخ جوڑے کی روایات کو توڑ دیا

امام کی انمول، دلہنیا نے ’کترینہ ’ کو پیچھے چھوڑ دیا

گزشتہ شب رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے پاکستانی کرکٹر امام الحق کی دلہنیا  انمول محمود کے عروسی جوڑے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

کرکٹر امام الحق نے 25 نومبر کو منعقد ہونے والی نکاح کی تقریب سے تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جسے دیکھنے کے بعد مداحوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے امام الحق نے اپنی اہلیہ  انمول محمود کو  اپنا جیون ساتھی ہونے کے ساتھ بہترین دوست قرار دیا ۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ’آج ہم نہ صرف جیون ساتھی بن گئے ہیں بلکہ ہماری دوستی مزید مضبوط ہوگئی ہے جس کی بنیاد ہماری محبت کی کہانی ہے۔‘

امام الحق نے لکھا کہ،’ آج میں نے نہ صرف بہترین دوست سے شادی کی ہے بلکہ آپ کے دل میں اپنا ہمیشہ کے لیے گھر بنا لیا ہے، اس محبت کے لیے ہمیشہ شکر گزار ہوں جو ایک دوستی کی طرح محسوس ہوتی ہے اور یہی دوستی سب سے بڑی نعمت ہے۔ ’

اوپنر بلے باز نے نئے سفر کے آغاز کے لیے لکھا کہ ،’امید ہے کہ یہ سفر محبت، خوشیوں اور نہ ختم ہونے والے حسین خوابوں سے بھرپور ہوگا، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں’۔

تاہم مداحوں کی نظر میں یہ شادی کوئی معمولی نہ رہی جس کی بڑی وجہ انمول محمود کا عروسی جوڑا تھا جس نے دیکھنے والوں کو بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کے لمحات یاد دلا دیے۔

عموماً شادی جیسے خاص دن کیلئے دلہن سرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کرتی ہے جو اسکے حسن میں اضافہ کرنے  کیلئے کافی ہوتا ہے۔تاہم امام کی انمول اس خاص دن پر اپنے جوڑے کے انتخاب سے موضوع بحث بن گئیں۔

انمول نے اپنے شادی کے بڑے دن پر دلکش پیسٹل پرنٹ شدہ پھولوں والی ساڑھی کا انتخاب  کیا جبکہ دلہن کے طور پر  اپنا چہرہ اور سر کو ڈھانپنےکے لیے دوپٹہ شامل کرکے سرخ لہنگے کی برسوں پرانی روایات کو توڑ کر فیشن کے متوالوں کو دنگ کردیا۔

صرف لباس پر ہی بات ختم نہیں ہوئی دلہنیا اپنے خاص دن پر چمکیلے بھڑکیلے میک اپ کے بجائے مدھم میک اپ سے بھی غضب ڈھاتی معلوم ہورہی تھیں۔

جیسے ہی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنیں کئی صارفین کی جانب سے انمول کی شادی اور انکے عروسی جوڑے کو بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے منسلک کردیا گیا۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ انہوں نےکترینہ سے متاثر ہوکر اپنے لباس کا انتخاب کیا ہے۔ عوام کے ان دعوں کے پیچھے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں سے ایک انمول کا عروسی جوڑا اور  یہاں تک کہ برائیڈل شوٹ کی جگہ بھی کترینہ کی تصویروں سےکافی حد تک ملتی جلتی دکھائی دے رہی ہے۔

امام کی انمول، دلہنیا نے ’کترینہ ’ کو پیچھے چھوڑ دیا

سوشل میڈیا صارفین نے انمول کی شادی کو اداکارہ کترینہ کیف کی ویڈنگ تھیم سے موازنہ کرکے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔

جہاں کئی صارفین امام اور انمول کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے وہیں چند لوگ ایسے بھی ہیں جو کترینہ کی ویڈنگ تھیم کو نقل کرنے پر اپنے غصے کا اظہار کرتے نظرآرہے ہیں۔

دوسری جانب دلہا امام الحق بھی اس خاص دن پرکڑھائی والی سرمئی رنگ کی شیروانی میں دلکشی کا مظاہرہ کرتے نظر آرہے تھے۔

یاد رہے کہ امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز 21 نومبر کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے ہوا تھا۔

بعدازاں 23 نومبر کو لاہور میں عالیشان قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جہاں سابق کپتان بابراعظم، سرفراز احمد سمیت دیگر کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی