اسکینڈلز
ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی علحیدگی؟ افواہوں نے زور پکڑ لیا
ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی علحیدگی؟ افواہوں نے زور پکڑ لیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثناء جاوید اور انکے شوہر اداکار و گلوکار عمیر جسوال کے درمیان علحیدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔
ڈراما سیریل 'سکون' میں اداکار احسن خان کے مدِمقابل اداکاری کے جوہر دکھانے والی ثناء جاوید اپنے فنکارانہ صلاحیتوں سے شہرت کی بلندیوں کو چھوتی نظر آرہی ہیں۔
ثناء جاوید کے نئے روپ نے تباہی مچادی
مداحوں کی جانب سے ثناء کے کردار کو جہاں خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے وہیں اداکارہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق دل دہلا دینے والی افواہوں نے بھی زور پکڑا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے عمیر اور ثناء کے درمیان علحیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا کیونکہ دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصویریں اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں۔
بات صرف اپلوڈنگ پر ہی ختم نہیں ہوتی بلکہ اس جوڑے نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام سے ایک ساتھ لی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز کو بھی حذف کردیا ہے۔
صرف یہی نہیں علحیدگی کی ان افواہوں نے اس وقت حقیقت کا روپ دھارا جب حال ہی میں عمیر جسوال سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں تن تنہا شریک ہوئے ۔
بعد ازاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس دوران بھی ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ثناء جاوید کو نہیں دیکھا گیا تھا۔
اس جوڑے کی جانب سے دیے جانے والے اشاروں سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس فنکار جوڑے نے تاحال پرستاروں کی جانب سے کی جانے والی قیاس آرائیوں کی کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
