ہانیہ عامر کے دبئی میں سیر سپاٹے

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اس وقت متحدہ عرب امارات کی دلکش فضاؤں میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
ہانیہ مداحوں سے اپنی ہر بات شئیر کرنا پسند کرتی ہیں اس حوالہ سے وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم بھی دکھائی دیتی ہیں۔
اس بار انہوں نے اپنے دبئی ٹرپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر چند تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سب ہی صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔
انہیں دیکھ کر جہاں ہانیہ کے مداح خوش ہوئے وہیں دوسری جانب ان کے حال ہی میں بازو پر بنوائے گئے ’ٹیٹو‘ کے سبب انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناکر افسوس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔



تعریف اور تنقید کی اس گھما گھمی میں ان کی بابر اعظم کے ساتھ دوستی پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آئے۔


واضح رہے کہ ہانیہ پچھلے چند عرصے سے کبھی بولڈ لباس کو لے کر، کبھی ’ٹیٹو‘ بنوانے پر تو کبھی مغربی انداز اپنانے پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنتی دکھائی دے رہیں۔
تنقید کا آغاز ان کے ہاتھ پر ٹیٹو بنوانے سے ہوا ۔
پھر انہوں نے بولڈ لباس زیب تن کیا۔
اور آخری بار وہ مغربی تہوار ہیلووین مناتی ہوئی دکھائی دیں۔
ہانیہ کے یہ سب ہی پہلو منظرِ عام پر آنے کے بعد سے بھاری تعداد میں انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ان فالو کیا جارہا ہے جس میں وافر تعداد میں ان کے مداح بھی شامل ہیں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں