سوشل میڈیا
وسیم بادامی کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
اقرار الحسن کی بادامی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق
وسیم بادامی کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
اقرار الحسن کی بادامی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق
پاکستان کے معروف ٹیلی ویژن میزبان اور صحافی وسیم بادامی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ہیکنگ کا شکار ہوکر سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصروں کا مرکز بن گئے۔
حال ہی میں وسیم بادامی کے ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے چند ایسی پوسٹس جاری کی گئیں جنہوں نے وسیم کے مداحوں کو حیران کردیا۔
وسیم بادامی کے ’ایکس’ اکاؤنٹ سے جس قسم کی پوسٹس سامنے آرہی ہیں اس سے ظاہر ہورہا ہے کہ ان کے پیچھے اینکر خود نہیں ہیں بلکہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا جاچکا ہے۔
ان کے اکاؤنٹ سے کی جانے والی حالیہ چند پوسٹس ان کے مزاج اور پیشہ ورانہ رویے سے بلکل برعکس دکھائی دیتی ہیں۔
نامعلوم ہیکر کی جانب سے وسیم بادامی کے اکاؤنٹ سے نازیبا قسم کی ایک پوسٹ شئیر کی گئی۔
اس پوسٹ میں ہیکر کسی راز کے ممکنہ افشاں ہونے کا اشارہ دے رہا ہے جبکہ دوسری پوسٹ میں ہمیشہ سچے رہنے کا مشورہ دیا گیا۔
ان پوسٹس سے وسیم کے لاکھوں مداح اور فالوورز حیران اور پریشان ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے ان کے باضابطہ اعلان کا انتظار کرتے نظر آرہے ہیں۔
اگر چہ تاحال اس معاملے پر وسیم بادامی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا مگر ان کے قریبی صحافی دوست و اینکر پرسن اقرار الحسن سید نے ’ایکس‘ پر ہیکنگ کی تصدیق کردی ہے۔
اقرارالحسن نے لکھا کہ 'وسیم بادامی صاحب کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ لہٰذا جب تک اکاؤنٹ واپس حاصل نہیں کر لیا جاتا تب تک اُن کے اکاؤنٹ سے کی گئی تمام ٹوئیٹس کو نظر انداز کیا جائے۔ میں اس حوالے سے اپڈیٹ فراہم کرتا رہوں گا'۔
دوسری جانب فخرِ عالم نے بھی 'ایکس' پر وسیم بادامی کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے تحریر کیا کہ 'مجھے وسیم بادامی کی جانب سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے'۔
فخرِ عالم نے مزید لکھا کہ ' سب سے درخواست ہے کہ ایکس کو رپورٹ کرکے ایپ کے مالک ایلون مسک کوٹیگ کیا جائے تاکہ ان کا اکاؤنٹ واپس حاصل کیا جاسکے'۔
واضح رہے کہ وسیم بادامی سے قبل شیخ رشید کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ بھی ہیک ہونے کی خبریں سامنے آئیں تھیں اور وسیم کی طرح انکے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر بھی نامناسب پوسٹس دیکھے گئے تھے جو بعدازاں ڈیلیٹ ہوگئے تھے۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July


