سوشل میڈیا
’ایکس‘ اکاؤنٹ تنازع، ہیکر اور اقرار کی انوکھی گفتگو وائرل
’ باس میں نے آپ کو کیا کہا ہے ؟‘ ، اقرار الحسن
’ایکس‘ اکاؤنٹ تنازع، ہیکر اور اقرار کی انوکھی گفتگو وائرل
’ باس میں نے آپ کو کیا کہا ہے ؟‘ ، اقرار الحسن
پاکستان کے معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ پر اپنے ساتھی دوست وسیم بادامی کے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا جو ہیکر کو ایک آنکھ نہ بھایا۔
گزشتہ روز معروف اینکر اور میزبان وسیم بادامی کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا بالخصوص ’ایکس‘ پر اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین مختلف چہ مگوئیاں کرتے نظر آئے۔
جہاں وسیم بادامی کے اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والے حیران کن و عجیب پوسٹس پر وسیم کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ قریبی دوستوں کی جانب سے بھی تفتیش کا اظہار کیا گیا وہیں ان کے انتہائی قریبی دوست اقرار الحسن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شئیر کر کے حقائق سے پردی ہٹایا۔
اس پوسٹ میں انہوں نے وسیم کے اکاونٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو ایک تنبیہ بھی کی۔
اقرار کا کہنا تھا کہ ' وسیم بادامی صاحب کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ لہٰذا جب تک اکاؤنٹ واپس حاصل نہیں کر لیا جاتا تب تک اُن کے اکاؤنٹ سے کی گئی تمام ٹوئیٹس کو نظر انداز کیا جائے۔ میں اس حوالے سے اپڈیٹ فراہم کرتا رہوں گا۔'
اقرار نے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم کے اکاؤنٹ کی بحالی تک ان کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی پوسٹ پر کان نہ دھرے جائیں۔
اس بیان کے سامنے آتے ہی ہیکر کی توجہ کا مرکز اقرار بن گئے اور جواباً ہیکر نے بھی ایک پوسٹ شئیر کی۔
ہیکر نے اقرار کی پوسٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے ان سے پوچھا کہ ' تمہارا بھی کروں ؟ مالدیپ سے لطف اندوز ہو۔'
ہیکر کی جانب سے جاری کیے گئے اس دھمکی آمیز بیان پر اقرار نے مزاح کی راہ اختیار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ باس میں نے آپ کو کیا کہا ہے ؟‘۔
اقرار الحسن نے اس جواب کے ساتھ ایک ایموجی بھی بنایا جس میں ایک بندر اپنی آنکھوں پر ہاتھ رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ وسیم بادامی کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ گزشتہ روز سے ہیکر کے قبضے میں ہے جسے بحال کرانے کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدام دیکھنے میں نہیں آرہے۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment


