’پیارے افضل’، 10 سال مکمل ہونے پر مداحوں کا جشن
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کا بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’پیارے افضل’ کو 10 سال مکمل ہونے پر مداحوں میں جشن کا سماں چھا گیا۔
ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والا اے آر وائی ڈیجیٹل کا بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’پیارے افضل’ اپنی کامیابی کے 10 سال مکمل کرچکا ہے۔
10ویں سالگرہ کی خوشی میں ڈرامے کے چند کلپ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے گیے جسے دیکھنے کے بعد ایک بار پھر مداح اس ڈرامے کے سحر میں مبتلا ہوگئے۔
ڈرامے کی مقبولت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ’پیارے افضل’ نے نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے ہوئے تھے۔
صرف یہی نہیں پوسٹ میں اداکار حمزہ علی عباسی کی عارضی طور پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کے ڈھائی سال بعد جلد ڈرامہ انڈسٹری پر واپسی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے جسے سننےکے بعد اداکار کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
پوسٹ منظر عام پر آنے کے بعد شائقین اپنی پسندیدہ ڈراما سیریل ’پیارے افضل’ کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر تے نظر آہے ہیں۔
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ،’ میں نے پیارے افضل کے بعد پاکستانی ڈرامے باقاعدگی سے دیکھنا شروع کردیےہیں’۔
ایک اور مداح نے کہنا تھا کہ ’یہ اب تک کا سب سے بڑا ڈراما ہے، جبکہ کوئی بھی نیا ڈراما ’پیارے افضل‘ کو ہرا نہیں سکتا’۔
یاد رہے کہ ’پیارے افضل’ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کے مرکزی کردار کے علاوہ اداکارہ سوہائے علی ابڑو، ثناء جاوید، صبا حمید، اور فردوس جمال سمیت کئی ستاروں کی کاسٹ بھی شامل تھی۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام