لالی ووڈ
5 سال مکمل، ایمن اور منیب نے رومانوی تصویر شیئر کردی
شادی کی 5ویں سالگرہ پر ایمن کا منیب کیلئے محبت بھرا پیغام
5 سال مکمل، ایمن اور منیب نے رومانوی تصویر شیئر کردی
شادی کی 5ویں سالگرہ پر ایمن کا منیب کیلئے محبت بھرا پیغام
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اسٹار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی ازدواجی زندگی کے 5 سال مکمل ہونےکی خوشی میں اپنے پرستاروں کے ساتھ محبت بھری تصویر شیئر کردی۔
نومبر 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ دو خوبصورت بیٹیوں کے والدین ہونے کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی اور شوبز کی دنیا کو کامیابی کے ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔
شاید یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ پر اندیکھی تصاویر کے سبب یہ جوڑا ہرلمحہ اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ہر چھوٹی بڑی خوشیوں کو بانٹتا بھی دکھائی دیتا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایمن خان نے اپنے شوہر منیب بٹ کے ہمراہ محبت بھری تصویر جاری کی جس نے منظر عام پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے ڈھیروں تعریفیں سمیٹ لیں۔
پوسٹ میں اداکارہ ایمن خان اپنے ہاتھ میں خوبصورت پھولوں کا گلدستہ لیے اپنے شوہر کے ہمراہ محبت بھرے لمحات بانٹ رہی ہیں جبکہ نزدیک ہی رکھا کیک بھی سب کی تمام تر توجہ کا مرکز بنا ہو اتھا۔
پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے ایمن خان نے شادی کے 5 سال مکمل ہونے کی خوشی میں گزشتہ 5 سالوں کی محبت اور ہمیشہ کا ساتھ مانگتے خوبصورت الفاظ شامل کیے۔
جیسے ہی پوسٹ منظر عام پر آئی منال خان سمیت شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
منال خان نے اپنی بہن اور بہنوئی کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ،’شادی کی سالگرہ مبارک ہو’۔
ساتھ ہی اداکارہ حرا مانی، اور عائشہ ملک نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے ایمن اور منیب کیلئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، بعد ازاں 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام امل رکھا گیا جبکہ 7 اگست 2023 کو اس جوڑے نےاپنی دوسری بیٹی کا دنیا میں خیر مقدم کیا۔
مزید خبریں
-
’اسٹار ‘ وہ ہے جس کو کوئی چھو نہ سکے، ریما خان
-
صبا فیصل کا بیٹوں کے نصیب کے متعلق اہم بیان
-
صبا فیصل نے ایک بار پھر ’بڑی بہو‘ کو نظر انداز کردیا
-
فلم ’ڈھائی چال'، جلد سلور اسکرین کی زینت بننے کو تیار
-
شادی کی 5ویں سالگرہ پر منیب کا ایمن سے اظہارِ محبت
-
عمران عباس نے ’تھروبیک’ تصویر کیوں جاری کی؟
-
زارا نور کی خوشخبری سن کر شوبز ستارے بھی جھوم اٹھے
-
ارمینا خان کی مرحوم والد سے آخری گفتگو کیا ہوئی؟
-
یاسر حسین کی سالگرہ یا شوبز ستاروں کا میلہ؟
-
’پیارے افضل’، 10 سال مکمل ہونے پر مداحوں کا جشن
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke


