لالی ووڈ

صبا فیصل نے ایک بار پھر ’بڑی بہو‘ کو نظر انداز کردیا

صبا فیصل اپنے گھر بیشمار خوشیوں کی آمد پر شکرگزار

Web Desk

صبا فیصل نے ایک بار پھر ’بڑی بہو‘ کو نظر انداز کردیا

صبا فیصل اپنے گھر بیشمار خوشیوں کی آمد پر شکرگزار

صبا فیصل نے ایک بار پھر ’بڑی بہو‘ کو نظر انداز کردیا

پاکستانی اداکارہ صبا فیصل نے سال 2023 کے اچھے اختتام پر خوشیوں کے لمحات پر مبنی ایک ویڈیو جاری کردی۔

حال ہی میں صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں ان کو اپنی فیملی کے ہر فرد کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں صبا کو اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل اور ان کے حال ہی میں پیدا ہونے والے بیٹے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اسی ویڈیو میں ان کے سب سے چھوٹے بیٹے ارسلان فیصل اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بھی خوشگوار موڈ میں دیکھ سکتے ہیں۔

اسی ویڈیو میں صبا کے شوہر، بیٹی اور نواسے بھی شامل ہیں۔ ویڈیو میں شامل ہر ایک تصویر ان کی فیملی میں پورے سال آنے والی تمام خوشیوں کی حسین جھلکیاں ہیں۔ 

ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’سال 2023 کا شاندار اور خوبصورت آخری مہینہ۔ یہ سال میری جھولی بہت ساری خوشیوں اور مسرتوں سے بھر گیا۔ شکر میرے مولا تیرا شکر‘۔

جہاں ایک طرف اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے مداح ان کی اس خوشی کے حوالے سے دعائیں دیتے نظر آئے وہیں بیشتر ایک ہی سوال کرتے نظر آئے کہ ’ویڈیو میں بڑی بہو نیہا کی تصویر کیوں شامل نہیں کی ؟‘