لالی ووڈ
زارا نور کی خوشخبری سن کر شوبز ستارے بھی جھوم اٹھے
زارا نور کی خوشی میں کون کون ہوا خوش؟
زارا نور کی خوشخبری سن کر شوبز ستارے بھی جھوم اٹھے
زارا نور کی خوشی میں کون کون ہوا خوش؟
پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری کے سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری کے ستاروں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
گزشتہ روز زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں وہ سیاہ لباس میں ملبوس ہاتھ میں میٹھائی پکڑی خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ہیں جبکہ ان کے عقب میں ان کے شوہر اسد صدیقی باغیچے میں پودوں کو پانی دیتے دکھائیے دیے۔
مذکورہ تصویر یوں تو عام تھی لیکن اس تصویر کو زارا نور کے ایک مختصر مگر بامعنی کیپشن نے بے حد خاص بنا دیا۔
انہوں نے اس کیپشن میں جلد ہی دنیا میں اپنی پہلی اولاد کا استقبال کرنے کی خوشخبری کیلئے اشاراۃً لکھا کہ ’ راؤنڈ 2، انشاء اللہ‘۔
اداکارہ نے اس مختصر کیپشن کے ساتھ ایک چھوٹے بچے کا ایموجی بنایا اور اس کے ساتھ ایک اور ایموجی بنایا جس میں والدین کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ دیکھا جاسکتا ہے اور انہیں ایموجیز نے زارا کے کیپشن کی مزید وضاحت کردی۔
زارا نور کی جانب سے کیے گئے اس اعلان نے ان کے مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کو بھی خوش کردیا اور سب ہی اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مبارکباد دیتے نظر آئے۔
اداکارہ سجل علی، صبور علی، منال خان، ایمن خان، ماورا حسین، سارہ خان، میرب علی اور عریشہ راضی خان و دیگر فنکار بے انتہا خوشی اور بے صبری کا اظہار کرتے نظر آئے۔
صبور علی نے لکھا کہ ’ ماشاءاللہ، بہت مبارک ہو‘ ، میرب علی نے لکھا کہ ‘ خالہ بننے کیلئے بہت بے صبر ہوں، انشاء اللہ‘۔
ایمن، منال اور سجل اور ماورا ماشاءاللہ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے زارا کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی نظر آئیں۔
واضح رہے کہ زارا اور اسد کی پہلی ملاقات ایک فلم کے پریمیئر پر ہوئی تھی۔ دونوں اپنے پرانے رشتوں کی وجہ سے دوبارہ محبت کرنے سے ڈرتے تھے لیکن زارا کو اسد کا برتاؤ اچھا لگا اور دونوں کی دوستی ہوگئی جو بعد میں شادی کے مضبوط رشتے تک جا پہنچی۔
مزید خبریں
-
’اسٹار ‘ وہ ہے جس کو کوئی چھو نہ سکے، ریما خان
-
صبا فیصل کا بیٹوں کے نصیب کے متعلق اہم بیان
-
صبا فیصل نے ایک بار پھر ’بڑی بہو‘ کو نظر انداز کردیا
-
فلم ’ڈھائی چال'، جلد سلور اسکرین کی زینت بننے کو تیار
-
شادی کی 5ویں سالگرہ پر منیب کا ایمن سے اظہارِ محبت
-
عمران عباس نے ’تھروبیک’ تصویر کیوں جاری کی؟
-
ارمینا خان کی مرحوم والد سے آخری گفتگو کیا ہوئی؟
-
یاسر حسین کی سالگرہ یا شوبز ستاروں کا میلہ؟
-
5 سال مکمل، ایمن اور منیب نے رومانوی تصویر شیئر کردی
-
’پیارے افضل’، 10 سال مکمل ہونے پر مداحوں کا جشن
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke



