لالی ووڈ

یاسر حسین کی سالگرہ یا شوبز ستاروں کا میلہ؟

Web Desk

یاسر حسین کی سالگرہ یا شوبز ستاروں کا میلہ؟


یاسر حسین کی سالگرہ یا شوبز ستاروں کا میلہ؟

پاکستانی ورسٹائل اداکار، مصنف اور میزبان یاسر نے اپنی پیدائش کا خصوصی دن شوبز کی مشہور شخصیات اور دوستوں کے ساتھ منایا جس کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی گئیں۔

اقراء عزیز کی جانب سے یاسر حسین کے لیے سالگرہ کی زبردست تقریب منعقد کا انعقاد کیا گیا جس میں فیملی ، دوستوں اور شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز فنکاروں کو مدعو کیا گیا۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اس شاندار پارٹی کی جھلکیوں پر مبنی ایک رِیل بھی شئیر کی جس میں اس رنگا رنگ محفل کی رونقیں دیکھنے میں آئیں۔

یاسر حسین نے مذکورہ رِیل کے کیپشن میں اس پارٹی کو منعقد کرنے کے لیے اقراء عزیز سمیت سبھی مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی شرکت کے باعث یہ رات مزید خاص بن گئی۔

ستاروں سے سجی اس رات میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، سونیا حسین ، صنم سعید، محب مرزا اور احد رضا میر جیسے کئی بڑے نام جشن مناتے دکھائی دیے۔

اس موقع پر سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی جانب سے انڈسٹری میں یاسر کے کام کی تعریف کے ساتھ ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ یاسر حسین شو بز انڈسٹری میں اداکاری ، تحریر اور ہدایت کاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ ان کی اہلیہ اقراء عزیز بھی  ڈراموں کی صفِ اول کی اداکارہ ہیں ۔ اقرا اور یاسر کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے جسے مداحوں کی جانب سے ہمیشہ ڈھیروں پیار اور دعائیں ملتی رہتی ہیں۔