لالی ووڈ

ارمینا خان کی مرحوم والد سے آخری گفتگو کیا ہوئی؟

وہ پیغامات جو کبھی نہیں پڑھے گئے

Web Desk

ارمینا خان کی مرحوم والد سے آخری گفتگو کیا ہوئی؟

وہ پیغامات جو کبھی نہیں پڑھے گئے

ارمینا خان کی  مرحوم والد سے آخری گفتگو کیا ہوئی؟

اداکارہ ارمیناخان نے والد کے انتقال کے بعد کرب کے لمحات مداحوں سے شیئر کردیے۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے دلخراش پوسٹ جاری کی تھی جس میں انہوں نے مداحوں کو اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر سے آگاہ کیا تھا۔

پوسٹ میں اداکارہ نے والد کی موت کی وجہ کو راز رکھتے ہوئے لکھا تھا کہ،میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، انا لِلّٰہ وانا اليہ راجعون، براہِ مہربانی اپنی دُعاؤں میں انہیں یاد رکھیں’۔

بعد ازاں ارمینا خان نے  انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی والد سے آخری گفتگو بھی شیئر کردی جس نے ہر دیکھنے اور پڑھنے والےکو اشکبار کردیا۔

انسٹااسٹوری پر ارمینا خان نے والد سے گفتگو کے اسکرین شارٹ شیئر کیے جو کہ دوسری جانب سے پڑھے نہیں گئے تھے۔

صبح 7  بجکر 34 منٹ پر ارمینا نے والد کیلئے پیغام بھیجا جو کہ کچھ اس طرح تھا کہ،’ڈیڈی آپ اس طرح نہیں جاسکتے آپ کو اس جنگ سے لڑنا ہوگا’جبکہ ساتھ ہی دوسرے پیغام میں والد سے محبت کا اظہار شامل تھا۔

ارمینا خان کی  مرحوم والد سے آخری گفتگو کیا ہوئی؟

صرف یہی نہیں چند منٹ کے وقفے کے بعد ارمینا خان نے والد کے نام ایک اور آڈیو پیغام بھیجا جو بدقسمتی نے ان تک نہ پہنچ سکا۔

مذکورہ اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ،’یہ وہ پیغامات ہیں  جو کبھی نہیں پڑھے گئے ’۔

ارمینا خان کا اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ،’ یہ سب چھوٹی چھوٹی چیزیں مجھے بہت تکلیف دیتی ہیں’۔

یاد رہے کہ  ارمینا کے شوہر فیصل رضا خان نے بھی اپنے سسر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پوسٹ جاری کی تھی۔