لالی ووڈ
عمران عباس نے ’تھروبیک’ تصویر کیوں جاری کی؟
آج بھی وہ لمحہ یاد ہے
عمران عباس نے ’تھروبیک’ تصویر کیوں جاری کی؟
آج بھی وہ لمحہ یاد ہے
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عمران عباس نے ’کالج کے زمانے کی تصویر ‘ سوشل میڈیا پر جاری کرکے سب کو حیران کردیا۔
بلاشبہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ پاکستانی اداکار عمران عباس نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی اداکارانہ صلاحیتوں اور جاندار گلوکاری کے سبب جانے جاتے ہیں۔
عمران عباس نے بھارتی اداکارہ کے ہمراہ سُر بکھیر دیے
ڈراما سیریل ’خدا اور محبت’کے اداکار عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی ایک تصویر اپنے مداحوں سے شیئر کی جس میں انکی آنکھوں میں آنسو واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
جاری کردہ تصویر میں عمران عباس کا کالج کے دن کا یادگار لمحہ شامل تھا جب انہوں نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ،’جس دن میں نےنیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے بطور آرکیٹیکٹ گریجویشن کیا اس وقت میرے مرحوم والدین کی آنکھوں میں جو خوشی کے آنسو تھے مجھے آج بھی وہ لمحہ یاد ہے ’۔
جیسے ہی پوسٹ منظر عام پر آئی مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کیلئے محبت بھرے جذبات کا اظہار کردیا۔
یاد رہے کہ عمران عباس سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھا چکے ہیں جس میں میری ذات ذررہ بے نشان، خدا اور محبت، کوئی چاند رکھ، تم کون پیا، محبت تم سے نفرت ہے، میرا نام یوسف ہے، تھورا سا حق اور نور العین اور احرام جنون جیسے پراجیکٹ شامل ہیں۔
مزید خبریں
-
’اسٹار ‘ وہ ہے جس کو کوئی چھو نہ سکے، ریما خان
-
صبا فیصل کا بیٹوں کے نصیب کے متعلق اہم بیان
-
صبا فیصل نے ایک بار پھر ’بڑی بہو‘ کو نظر انداز کردیا
-
فلم ’ڈھائی چال'، جلد سلور اسکرین کی زینت بننے کو تیار
-
شادی کی 5ویں سالگرہ پر منیب کا ایمن سے اظہارِ محبت
-
زارا نور کی خوشخبری سن کر شوبز ستارے بھی جھوم اٹھے
-
ارمینا خان کی مرحوم والد سے آخری گفتگو کیا ہوئی؟
-
یاسر حسین کی سالگرہ یا شوبز ستاروں کا میلہ؟
-
5 سال مکمل، ایمن اور منیب نے رومانوی تصویر شیئر کردی
-
’پیارے افضل’، 10 سال مکمل ہونے پر مداحوں کا جشن
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy


