سوشل میڈیا

دعاؤں کی درخواست، زرناب شادی کے فوراً بعد اسپتال جا پہنچیں

Web Desk

دعاؤں کی درخواست، زرناب شادی کے فوراً بعد اسپتال جا پہنچیں

دعاؤں کی درخواست، زرناب شادی کے فوراً بعد اسپتال جا پہنچیں

ٹک ٹاکر لاریب خالد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر  زرناب فاطمہ شادی کے فوراً بعد اسپتال میں داخل ہوگئیں۔

پاکستانی ٹک ٹاکر اسٹار جوڑی لاریب خالد اور ڈاکٹر زرناب فاطمہ نے اپنی عالیشان شادی کی تقریبات کے سبب پورے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا تھا۔

کبھی شادی سے قبل دیگر ٹک ٹاکرز کے ہمراہ  بالی وڈ تھیم گیم کا انعقاد تو کبھی پرتعیش ولیمے میں نمود و نمائش سے آراستہ فوٹو شوٹ غرض کہ یہ جوڑا شادی کے آغاز سے ہی ان گنت دلکش تصاویر اور ویڈیوز کے سبب سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔

زرناب اور لاریب کی عالیشان شادی کی تقریبات کا اختتام تو ہوگیا لیکن اسی کے ساتھ نوبیاہتا جوڑے کی جانب سے سامنے آنے والی خبر نے بھی مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’زاریب’ کی جانب سے اسٹوری سامنے آرہی ہے جس میں نوبیاہتا دلہن کو اسپتال کے بستر پر دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

دعاؤں کی درخواست، زرناب شادی کے فوراً بعد اسپتال جا پہنچیں

اسٹوری میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زرناب فاطمہ کے ہاتھ پر ڈرپ لگی ہوئی ہے جبکہ لاریب نے کیپشن میں اپنے مداحوں سے اہلیہ کیلئے خاص دعا کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔

جیسے ہی خبر سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھائی دی مداحوں سمیت ٹک ٹاک کی دنیا سے نامور شخصیات کی جانب سے بھی نوبیاہتا دلہن کی صحتیابی کیلئے دعائیہ پیغامات کاسلسلہ جاری ہوگیا۔

یاد رہے کہ لاریب خالد اور زرناب فاطمہ نے رواں سال مارچ میں نکاح کی تقریب سے اپنے رشتے کو باضابطہ نام دیا تھا۔

حالیہ شادی کی رسومات کی طرح نکاح میں بھی یہ جوڑا سب کی تمام تر توجہ کا مرکز تھا جس کی بڑی وجہ منفرد اور دلکش فوٹو شوٹ، ٹک ٹاکرز کی شرکت اور فیری ٹیل ویڈنگ تھیم شامل تھی۔

تازہ ترین