لالی ووڈ
شادی کی 5ویں سالگرہ پر منیب کا ایمن سے اظہارِ محبت
شادی کی 5ویں سالگرہ پر منیب کا ایمن سے اظہارِ محبت
پاکستانی اداکار منیب بٹ نے اداکارہ ایمن خان کے ساتھ شادی کے 5 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک دلکش تصویر اور محبت سے بھرپور پیغام جاری کردیا۔
گزشتہ روز ایم اور منین نے اپنی شادی کی 5ویں سالگرہ منائی جس کی تصاویر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر ہوتے ہی مداحوں کی تمام تر توجہ کا مرکز بنتے ہوئے ان کی نیک تمنائیں حاصل کرنے کا سبب ن گئیں۔
ایمن خان نے پہلے اس خوشی کا جشن مناتے ہوئے ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں وہ منیب کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں اور ان کے رخسار پر بوسہ دیتی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں ایمن نے لکھا کہ ’ زندگی کے محبت سے بھرپور 5 سال مکمل ہونے کا جشن منارہے ہیں‘۔
اس پوسٹ پر اسٹار جوڑی کے پُرستار اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے محبت کی برسات کی ہی جارہی تھی کہ منیب بٹ نے بھی اس جشن کی ایک تصویر انسٹاگرام پر جاری کردی جس میں دونوں اس خوشی کے دن پر چاکلیٹ کیک کاٹ رہے ہیں۔
منیب بٹ نے اس پوسٹ کے کیپشن میں ایمن سے اپنی بے انتہا محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ شادی کے رشتے کو کوئی زنجیر نہیں باندھ کر رکھتی، بلکہ ہزاروں نازک دھاگے دو لوگوں کو سالوں جوڑ کر رکھتے ہیں۔ شادی کی پانچویں سالگرہ مبارک ہو ایمن‘۔
یاد رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی، بعد ازاں 30 اگست 2019 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام امل رکھا گیا جبکہ 7 اگست 2023 کو اس جوڑے نےاپنی دوسری بیٹی کا دنیا میں خیر مقدم کیا۔
مزید خبریں
-
’اسٹار ‘ وہ ہے جس کو کوئی چھو نہ سکے، ریما خان
-
صبا فیصل کا بیٹوں کے نصیب کے متعلق اہم بیان
-
صبا فیصل نے ایک بار پھر ’بڑی بہو‘ کو نظر انداز کردیا
-
فلم ’ڈھائی چال'، جلد سلور اسکرین کی زینت بننے کو تیار
-
عمران عباس نے ’تھروبیک’ تصویر کیوں جاری کی؟
-
زارا نور کی خوشخبری سن کر شوبز ستارے بھی جھوم اٹھے
-
ارمینا خان کی مرحوم والد سے آخری گفتگو کیا ہوئی؟
-
یاسر حسین کی سالگرہ یا شوبز ستاروں کا میلہ؟
-
5 سال مکمل، ایمن اور منیب نے رومانوی تصویر شیئر کردی
-
’پیارے افضل’، 10 سال مکمل ہونے پر مداحوں کا جشن
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy


