ماہرہ خان ’ملیالم فلم انڈسٹری‘ میں قدم رکھنے کیلئے تیار
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ملیالم فلم انڈسٹری ’مولی وڈ‘ میں ڈیبیو دینے کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔
ڈراما ’ہم سفر‘ سے شہرت کے آسمان کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان نے سال 2017 میں بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں ان کی محبت و اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا اور اپنی منفرد و شاندار اداکاری کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوانے میں کامیاب رہیں تھیں۔
لالی وڈ اور بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے سب کو اپنا مداح بنانے والی اداکارہ ماہرہ خان اب ملیالم فلم انڈسٹری میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتی نظر آسکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان جلد ہی ملیالم فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ماہرہ خان معروف اداکار و ہدایتکار پرتھوی راج کی فلم ‘لوسیفر’ کے سیکوئل ایل ٹو ای - ایمپوران سے مولی وڈ میں ڈیبیو دینے جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس فلم میں ماہرہ خان ملیالم سپر اسٹار موہن لال کے ساتھ جلوہ گر ہونگی۔
دوسری جانب ماہرہ خان کا ایک انٹرویو بھی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں اُنہیں مولی وڈ، ملیالم اداکاروں اور پروڈکشن کی تعریف کرتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان کو مولی وڈ کی تعریف کے ساتھ ساتھ اس فلم انڈسٹری میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار پرتھوی راج اور اُن کی اہلیہ کی ماہرہ خان اور اُن کے شوہر سلیم کریم کے ساتھ گہری دوستی ہے جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ دونوں جلد ایک فلم میں کام کریں گے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی شادی کے فوراً بعد سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب وائرل ہوئی تھی جس میں ماہر ہ خان ؤ، ان کے شوہر سلیم کریم اور پرتھوی راج کو ایک ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی