لالی ووڈ

فلم ’ڈھائی چال'، جلد سلور اسکرین کی زینت بننے کو تیار

فلم بدنام بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی کہانی پر مبنی ہے۔

Web Desk

فلم ’ڈھائی چال'، جلد سلور اسکرین کی زینت بننے کو تیار

فلم بدنام بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی کہانی پر مبنی ہے۔

فلم ’ڈھائی چال، جلد سلور اسکرین کی زینت بننے کو تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر نے فلم بینوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے بڑی خبر سے آگاہ کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عائشہ عمر نے بذریعہ اسٹوری ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے  دلچسپ خبر سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکارہ کا ویڈیو  پیغام میں  اپنی آنے والی فلم ’ڈھائی چال‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی ۔

دراصل فلم ’ڈھائی چال‘ کی کہانی بدنام بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے۔

جس میں بھارتی بحریہ کے افسر کو پاکستانی حکام نے بلوچستان میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا تھا۔ 

بعد ازاں پاکستانی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنے کے بعد کلبھوشن کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے لیے اب بھی وہ  پاکستان کی جیل میں ہے۔

'ڈھائی چال' میں اداکارہ عائشہ عمر اور شمعون عباسی نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔جبکہ دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، تقی احمد، سلیم معراج، ہمایوں اشرف، عریض چوہدری، فراز مری، جمال گیلانی، پاکیزہ خان جیسے نام شامل ہیں۔ 

یادرہے کہ فلم 'ڈھائی چال' کو تین سال قبل 2019 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور امکان تھا کہ اسے 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا، مسلسل تاخیر کے بعد مارچ 2022 میں فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جون 2022 میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا تھالیکن ایک بار پھر نامعلومات وجوہات کی بنا پر فلم ریلیز نہ ہوسکی تھی۔

تیمور شیرازی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم کو ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اسکرپٹ فرحین چوہدری نے لکھاہے جو 8 دسمبر کو سلور اسکرین کی زینت بننے کو تیارہے۔