اسکینڈلز

منور فاروقی کی ’سابقہ اہلیہ‘ اور ’موجودہ گرل فرینڈ‘ کون؟

Web Desk

منور فاروقی کی ’سابقہ اہلیہ‘ اور ’موجودہ گرل فرینڈ‘ کون؟

منور فاروقی کی ’سابقہ اہلیہ‘ اور ’موجودہ گرل فرینڈ‘ کون؟

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے پُرستاروں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا نظر آتا ہے اور  اسی کے ساتھ ان کی ذاتی زندگی کے متعلق بھی جاننے کا بڑھتا تجسس دیکھنے میں آرہا ہے۔

شہرت کی منازل طے کرنے کے بعد کسی بھی سیلیبریٹی کی زندگی ذاتی نہیں رہتی بلکہ وہ ’پبلک پراپرٹی‘ بن جاتی ہے اور اس پراپرٹی کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل ہونا ہر مداح کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

ان دنوں بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کے ہردلعزیز کھلاڑی منور فاروقی کے مداح ان کی ذاتی زندگی کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہیں۔  

جہاں منور کے چند ڈائے ہارٹ فینز تو ان کی ایک ایک بات سے مکمل طور پر واقف ہیں لیکن بعض نئے مداح چاہتے ہیں کہ منور ’بگ باس‘ میں اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بتائیں۔

شو کی متعدد اقساط میں منور فاروقی کی پہلی اہلیہ طلاق، ان کے پانچ سالہ بچے اور  منور کی موجودہ گرل فرینڈ کا موضوع بار بار اٹھ رہا ہے اور شو کے ناظرین ان تمام باتوں کے متعلق سرچ کرتے نظر آرہے ہیں۔

28 جنوری، 1998 میں بھارت کی ریاست گجرات کے شہر جونا گڑھ میں پیدا ہونے والے منورفاروقی ایک اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریپر ہیں۔

 انہوں نے گزشتہ سال 2022 میں اداکارہ کنگنا رناوت کے ریئیلیٹی شو ’لاک اپ‘ کے پہلے سیزن میں بطور کھلاڑی شرکت کی اور اس شو کے فاتح قرار پائے۔

منور کی سابقہ بیوی:

’بگ باس‘ میں منور نے یہ انکشاف کیا کہ سال 2017 میں انہوں نے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔

سال 2020 میں منور فاروقی نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اپنی پہلی بیوی سے علیحدہ ہوگئے جبکہ بیٹا ان کی اہلیہ کے پاس ہیں تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’ ان کی پہلی بیوی نے اب دوسری شادی کرلی ہے جس کے بعد سے اب بیٹا ان کی کفالت میں آگیا ہے‘۔

منور کی موجودہ گرل فرینڈ:

اپنی فلسفیانہ باتوں سے سب کو متاثر کرنے والے منور فاروقی ان دنوں سوشل میڈیا انفلوئنسر نزیلا ساتیشی کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔

21 سالہ نزیلا مسقط میں پیدا ہوئیں لیکن وہ بھارتی شہریت کی حامل ہیں اور بھارت کے اسکول اور یونیورسٹی میں ہی تعلیم حاصل کی۔

نزیلا سوشل میڈیا انفلوئنسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین ماڈل بھی ہیں اور ان کے مداح ان کے حسن کی تعریف کے پُل باندھتے نظر آتے ہیں۔

نزیلا فلم ’ہیٹ اسٹوری تھری‘ سے بالی وڈ ڈیبیو بھی دے چکی ہیں جبکہ سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بریلی کی برفی‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں۔

منور نے ’بگ باس‘ میں متعدد مرتبہ نزیلا سے اپنی سچی محبت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ شو میں شامل تمام لڑکیاں ان کی دوست یا بہن ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کیونکہ باہر ان کی ایک گرل فرینڈ موجود ہے۔