ایمن اور منال کے گھر شادی کی شہنائیاں بجنے لگیں

پاکستانی جڑواں بہنوں کی اسٹار جوڑی ایمن خان اور منال خان کے گھر میں شادی کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کردیا گیا۔
ایمن اور منال کے بھائی معاذ خان کی منگیتر صبا رحمان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں انہیں معاذ خان کے ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
گزشتہ سال فروری میں معاذ خان اور صبا رحمان کی ’بات پکّی‘ کی رسم ہوئی تھی جس میں صرف فیملی کے لوگ شریک ہوئے تھے۔
صبا رحمان بلاگر ہیں جو اکثر و بیشتر اپنی نند ایمن اور منال کے کلاتھنگ برانڈ ’ایمن منال کلازیٹ‘ کے ملبوسات میں ملبوس ہوکر اس کی پروموشن کرتی نظر آتی ہیں۔
صبا نے حالیہ جاری پوسٹ منگیتر معاذ خان کے ساتھ کلابریٹ کرتے ہوئے شیئر کی اور اپنی شادی کی تقریبات کے آغاز کا باقاعدہ اعلان کردیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’شادی کی تقریبات کیلئے گنتی گننے کا وقت ہوا جاتا ہے۔ اللھم بارک‘۔
اس جوڑی کے مداح مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں انہیں دعائیں دیتے نظر آرہے ہیں اور ان کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے اپنی بے صبری کا انتظار بھی کر رہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا