لالی ووڈ

’اسٹار ‘ وہ ہے جس کو کوئی چھو نہ سکے، ریما خان

ماضی میں پروڈیوسر اداکاروں کیلئے لائن لگا کر بیٹھتے تھے، ریما خان

Web Desk

’اسٹار ‘ وہ ہے جس کو کوئی چھو نہ سکے، ریما خان

ماضی میں پروڈیوسر اداکاروں کیلئے لائن لگا کر بیٹھتے تھے، ریما خان

’اسٹار ‘ وہ ہے جس کو کوئی چھو نہ سکے، ریما خان

ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریما خان نے ‘اسٹار‘ کی خاصیت بتاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ہر وقت نظر آنےو الے فنکاروں پر تنقید کرڈالی۔

ریما خان نے اپنے ایک انٹرویو میں فلمی کریئر سے متعلق کھل کر بات کی اور ساتھ ہی دورِ حاضر میں شوبز انڈسٹری میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کے حوالے سے بات کرتی بھی نظر آئیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’انہوں نے محض 16 برس کی عمر میں ’بلندی‘ نامی فلم سے کریئر شروع کیا اور ان کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی‘۔ 

انہوں نے اعتراف کیا کہ ’انہیں اور شان کو اداکار اور اسٹار بنانے میں کئی افراد کی محنت شامل ہے، وہ تو نئے تھے لیکن جنہوں نے انہیں اسٹار بنایا، وہ پہلے سے ہی انڈسٹری کا حصہ تھے‘۔ 

 ریما نے فلم اسٹار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ماضی میں ’اسٹار‘ صرف فلموں میں دکھائی دیتے تھے اور پھر کبھی کبھار کسی اخبار یا میگزین کے انٹرویو میں ان کی جھلک نظر آتی تھی اور اب ہر وقت ہر کوئی صارفین کو سوشل میڈیا کے ذریعے تفریح فراہم کر رہا ہے، جس وجہ سے کوئی بھی شخص انہیں دیکھنے کے لیے سینما کی ٹکٹ نہیں خریدتا‘۔ 

انہوں نے کہا کہ ’اسٹار کی ایک اپنی پہچان ہوتی ہے، اسے کوئی چھو نہیں سکتا، اس سے متعلق ہر کسی کو مکمل معلومات نہیں ہوتی اور اگر اسے کوئی چھو لے تو پھر اسٹار کی اہمیت نہیں رہتی‘۔ 

ریما خان نے کہا کہ ’ہر کوئی اپنی شخصیت اپنے لباس، کام، باتوں اور خیالات سے بنتا ہے اور پھر لوگ بھی اس سے ملتے وقت ان ہی چیزوں کا خیال رکھتے ہیں لیکن جب ہر کوئی ہر وقت سوشل میڈیا پر تماشا لگاتا پھرے گا تو پھر دوسرے لوگ بھی ان کے ساتھ اسی طرح ہی پیش آئیں گے‘۔ 

اداکارہ نے کہا کہ ’ماضی میں فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار ، اداکاروں کیلئے لائن لگا کر بیٹھتے تھے کہ کب ان کا پسندیدہ اداکار کام سے فارغ ہوگا تاکہ وہ انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرے‘۔ 

ریما خان کا کہنا تھا کہ ’اب ایسا ہوتا ہے کہ اداکار پروڈیوسرز کو ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں یا پھر پروڈیوسر یہ سوچ رہا ہوتا ہے کہ کس اداکار پر سرمایہ کاری کی جانی چاہیے؟ ‘