اسکینڈلز

بگ باس 13 کی جوڑیاں جنکی محبت کی داستان ادھوری رہ گئی

عشق سچا وہی جسکو ملتی نہیں منزلیں، ‘بگ باس 13‘ کی تمام جوڑیاں ٹوٹ گئیں

Web Desk

بگ باس 13 کی جوڑیاں جنکی محبت کی داستان ادھوری رہ گئی

عشق سچا وہی جسکو ملتی نہیں منزلیں، ‘بگ باس 13‘ کی تمام جوڑیاں ٹوٹ گئیں

بگ باس 13 کی جوڑیاں جنکی محبت کی داستان ادھوری رہ گئی

بھارتی معروف ریئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا سب زیادہ شہرت پانے والا سیزن 13 مانا جاتا ہے جس کا ہر ایک کنٹیسٹنٹ جیت کے لیے ہر حد پار کرتا نظر آیا۔

یوں تو بگ باس کا ہر ایک سیزن اپنے اندر کوئی نہ کوئی خاصیت رکھتا ہے اور نت نئے تنازعات کے سبب سوشل میڈیا پر تہلکہ مچاتا نظر آتا رہا ہے لیکن ان سب میں 13واں سیزن ناظرین کے ذہنوں پر وہ نقش چھوڑ گیا ہے جو مٹائے نہیں مٹنے والے۔

یکم اکتوبر 2019 کو شروع ہونے والا یہ سیزن ناصرف لڑائی جھگڑوں بلکہ بے مثال دوستیوں اور محبت کی حدیں پار کرتی جوڑیوں کے سبب بھی آج تک شو کے ناظرین کی یادوں میں زندہ ہے۔

اس شو میں تین ایسی جوڑیاں ابھر کر سامنے آئیں جنہوں نے دوستی سے سفر کا آغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے اور شو میں ہی اس کا اظہار بھی کردیا۔ 

شو کے بعد بھی یہ تین جوڑیاں سوشل میڈیا پر اپنی اپنی محبت کے رنگ بکھیرتی نظر آئیں لیکن ایک کے بعد ایک تینوں ہی مختلف وجوہات کی بناء پر علیحدہ ہوگئے۔

1۔ سدہارتھ شکلا اور شہناز گِل:

یہ دونوں اسٹارز بے حد مختلف شخصیت کے مالک تھے لیکن وہ کہتے ہیں نہ ’اپپوزٹ اٹریکٹ‘ فطرت کے اسی قانون نے دونوں کو ایک دوسرے کے قریب کردیا۔

جہاں شہناز پہلے شو کے کنٹیسٹنٹ پارس چھابڑا سے محبت کر بیٹھیں لیکن دھوکہ ملنے پر وہ اپنے دوست سدہارتھ شکلا کے ساتھ وقت گزارنے لگیں اور دونوں دورانِ شو ہی ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کر بیٹھے اور ’سڈناز‘ کے نام سے مشہور ہوگئے۔

شو ختم ہونے کے بعد بھی دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہتے رہے لیکن پھر 2 دسمبر 2021 کو شکلا انتقال کر گئے اور قدرت کے ہاتھوں مجبور ہوکر اس جوڑی کی منزل الگ ہوگئیں۔

2۔ پارس چھابڑا اور ماہرہ شرما:

شو میں ایک اور جوڑی کے چرچے رہے جن کا نام پارس چھابڑا اور ماہرہ شرما ہے۔ دونوں مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے ایک دوسرے کے دوست بنے اور پھر ایک دوسرے کے بے حد قریب آتے چلے گئے۔

اگرچہ ماہرہ پورے شو میں یہی کہتی رہیں کہ پارس فقط میرا اچھا دوست ہے لیکن پارس ہمیشہ ماہرہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے نظر آتے تھے اور شو ختم ہونے کے بعد دونوں نے اس محبت کا اقرار بھی کرلیا۔

زندگی کے چار سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد رواں سال اپریل 2023 میں دونوں نے نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر اپنی اپنی راہیں جدا کرلیں اور سوشل میڈیا سے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔

3۔ عاصم ریاض اور ہمانشی کھرانہ:

عاصم اور ہمانشی کی محبت’لو ایٹ فرسٹ سائیڈ‘ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شو میں ہمانشی بطور وائیلڈ کارڈ انٹری آئی تھیں جن کو دیکھتے ہی عاصم کو ان سے محبت ہوگئی تھی اور ہر گزرتے وقت کے ساتھ اس محبت کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔

اگرچہ ہمانشی ان دنوں کسی سے منگنی کے رشتے میں منسلک تھیں لیکن اس بات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے عاصم نے اپنے دل کا حال بیان کرتے ہوئے انہیں پروپوز کردیا تھا جبکہ ہما نشی نے پہلے انکار کیا لیکن پھر بھی انہوں نے بھی عاصم سے محبت کا اعتراف کرلیا تھا۔

بگ باس ختم ہونے کے بعد ہما نشی اور عاصم کو مختلف مقامات پر ساتھ دیکھا گیا جب کہ دونوں انسٹاگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے رہے۔

بگ باس کے سیزن 13 کی سب سے لمبے عرصے چلنے والی یہ جوڑی ’عاصمانشی‘ بھی گزشتہ روز اپنے محبت کے رشتے کو ختم کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

ہمانشی نے عاصم سے علیحدگی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا اور اس علیحدگی کی وجہ دونوں کے مذہب کے فرق کو قرار دیا۔

خیال رہے کہ عاصم ایک مسلم خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ہمانشی سکھ مذہب کی پیروکار ہیں۔

تازہ ترین