انفوٹینمنٹ

سدھارتھ شکلا کی زندگی کے چند دلچسپ حقائق

مداح آج ان کی سالگرہ منارہے ہیں

Web Desk

سدھارتھ شکلا کی زندگی کے چند دلچسپ حقائق

مداح آج ان کی سالگرہ منارہے ہیں

سدھارتھ شکلا کی زندگی کے چند دلچسپ حقائق

بھارتی مقبول ترین ریئلیٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 13 میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والے کنٹیسٹنٹ و اداکار سدہارتھ شکلا کی زندگی مختصر ضرور رہی لیکن اس مختصر سی زندگی کو انہوں نے بھرپور جیا۔

سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کی موقع پر مداحوں کی جانب سے انہیں مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ایسے میں ان کی زندگی کے چند دلچسپ حقائق سے پردہ اٹھتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی ٹیلی ویژن سیریلز سے کیرئیر کا آغاز کرنے والے سدھارتھ شکلا نے نہ صرف ناظرین کے گھروں کے ساتھ ساتھ دلوں میں جگی بنائی بلکہ ان کی زندگی کے چند ایسے دلچسپ اور پوشیدہ راز بھی ہیں جو انہیں دوسروں سے ممتاز بناتے ہیں۔

1 ۔ اپنے اسکول کے دنوں میں، سدھارتھ شکلا کو ممتاز اطالوی فٹ بال کلب اے سی میلان کے خلاف کھیلنےکا موقع ملا۔

2 ۔ سدھارتھ شکلا نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں آنے سے قبل کئی سالوں تک پروفیشنل انٹیرئیر ڈیزائنر کے طور پرکام کیا۔

3 ۔ سدھارتھ شکلا نے قازقستان میں بزنس کے عنوان سے ایک بین الاقوامی پروجیکٹ میں کام کیا۔

4 ۔ ٹیلی ویژن شوز سے قبل سدھارتھ شکلا ماڈلنگ کیا کرتے تھے۔

5 - 2005 میں، سدھارتھ شکلا نے ترکی میں منعقدہ دنیا کے بہترین ماڈل مقابلے میں ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی جہاں وہ ایشیا، لاطینی امریکہ، اور یورپ سمیت خطوں کے 40 مدمقابلوں میں نمایاں رہے۔

6 ۔ سدھارتھ شکلا نے 2015 میں کامیڈین بھارتی سنگھ کے ساتھ ساودھان انڈیا اور انڈیاز گوٹ ٹیلنٹ 6 کی میزبانی بھی کی۔ 

7 ۔ بگ باس 13 جیتنے سے پہلے سدھارتھ شکلا نے رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی کا سیزن 7 بھی جیتا تھا۔

8- سدھارتھ شکلا ایلا ارون کے گائے ہوئے گیت ریشم کا رومال کے لیے ایک میوزک ویڈیو میں بھی نظر آئے۔

سدھارتھ شکلا 12 دسمبر 1980 کو پیدا ہوئے جن کا شمار انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شوبز میں ان کے سفر کا آغاز 2008 میں ’بابل کا آنگن چھوٹے نا‘ سے ہوا۔ تاہم، انہیں مقبول ٹی وی سیریز بالیکا ودھو سے شہرت ملی۔

ہمپٹی شرما کی دلہنیا سے بالی وڈ میں ڈیبیو کے علاوہ سدھارتھ شکلا کا بگ باس 13 کا سنہری دور انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچانے میں معاون رہا۔  

تازہ ترین