ایشیاء کے 10 سب سے امیر شخصیات کون؟
سال 2023 اب ختم ہونے کو ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بر اعظم ایشیاء کے وہ 10 امیر ترین آدمی کون ہیں جن کی دولت اربوں میں ہے؟
مکیش امبانی:
بھارت کے شہر ممبئی میں رہنے والے مکیش امبانی دولت مند لوگوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
66 سالہ امبانی کی دولت کی کل مالیت 94 عشاریہ 3 بلین ڈالر ہے۔ ان کا کوئی ایک کام نہیں بلکہ یہ مختلف اقسام کے کاروبار کرتے ہیں۔
سب سے پہلے انہوں نے ریلائنس انڈسٹریز کی بنیاد رکھی پھر 2008 میں یہ انڈین پریمئیر لیگ( آئی پی ایل ) کی ٹیم ممبئی انڈینز کے مالک بن گئے۔
مکیش اب بھی نہیں رکے بلکہ آئی پی ایل میں ٹیم خریدنے کے بعدجیو ریلائنس کی ٹیلی کام اور براڈ بینڈ سروس کا آغاز بھی کر دیا۔
گوتم اڈانی:
بھارت کے شہر احمد آباد میں رہنے والے گوتم اڈانی دولت مند لوگوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ 61 سالہ گوتم کی دولت کی کل مالیت 32بلین ڈالر ہے۔
1988 میں تجارت کے شعبے سے منسلک ہونے والے گوتم اڈانی کا بزنس انفراسٹرکچر،خود ساختہ اشیاء،ہوائی اڈوں اور توانائی کے شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔
زہنوگ شان شان:
چین کے شہر ہانگجو میں رہنے والے زہنوگ شان شان دولت مند لوگوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
68 سالہ زہنوگ کی دولت کی کل مالیت 32بلین ڈالر ہے۔ ان کا کاروبار مشروبات، دوائیوں اور خود ساختہ اشیا ء سے متعلق ہے۔
کولن زہنگ ہانگ:
چین کے شہر شنگھائی میں رہنے والے کولن زہنگ ہانگ دولت مند لوگوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
43سالہ کولن کی دولت کی کل مالیت 32بلین ڈالر ہے۔یہ ای کامرس کے شعبے سے منسلک ہیں۔
زہانگ یمنگ:
چین کے شہر بیجنگ میں رہنے والے کولن زہانگ یمنگ دولت مند لوگوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔
39سالہ زہانگ کی دولت کی کل مالیت 32بلین ڈالر ہے۔یہ نوجوانوں میں مقبول ایپ ٹک ٹاک کو بنانے والی شخصیات میں سے ایک ہیں۔
تاداشی یانانی اینڈ فیملی:
جاپان کے شہر ٹوکیو میں رہنے والی تاداشی یانانی اینڈ فیملی دولت مند لوگوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔
74سالہ تاداشی کی دولت کی کل مالیت 37 عشاریہ 2 بلین ڈالر ہے۔ یہ فیشن، ریٹیل اور خود ساختہ اشیاء کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
لی کا - شنگ:
ہانگ کانگ کے رہنے والی لی کا - شنگ دولت مند لوگوں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر براجمان ہیں۔
95سالہ لی کی دولت کی کل مالیت35 عشاریہ 7 بلین ڈالر ہے۔ان کا کوئی ایک نہیں بلکہ مختلف اقسام کے بزنس ہیں۔
ما ہوٹینگ:
چین کے شہر شیزین میں رہنے والے ما ہوٹینگ دولت مند لوگوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔
51سالہ ماہوٹینگ کی دولت کی کل مالیت 34 عشاریہ 0 بلین ڈالر ہے۔ یہ انٹرنیٹ اور میڈیا کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
ولیم ڈنگ:
چین کے شہر شیزین میں رہنے والے ما ہوٹینگ دولت مند لوگوں کی فہرست میں ناویں نمبر پر براجمان ہیں۔
51سالہ ماہوٹینگ کی دولت کی کل مالیت33 عشاریہ3 بلین ڈالر ہے۔ یہ آن لائن گیمز کے کاروبار سے منسلک ہیں۔
شیو نادر:
بھارت کے شہر نئی دہلی میں رہنے والے شیو نادر دولت مند لوگوں کی فہرست میں دوسویں نمبر پر براجمان ہیں۔
54سالہ شیو کی دولت کی کل مالیت 31 عشاریہ2 بلین ڈالر ہے۔ یہ سافٹ ویئر سروسز کے شعبے سے منسلک ہیں۔
