انفوٹینمنٹ

نواز کی سپورٹر عفت عمر کا خان کے حق میں بیان

Web Desk

نواز کی سپورٹر عفت عمر کا خان کے حق میں بیان

نواز کی سپورٹر  عفت عمر کا خان کے حق میں بیان

پاکستان مسلم لیگ ن کی سب سے بڑی حامی اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے عمران خان کے حق میں بیان دے دیا۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عفت عمر نے تحریکِ انصاف کے جیل میں بیٹھے سابق سربراہ عمران خان کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب غلط ہے، انہیں بھی موقعہ ملنا چاہیے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عفت نے کہا کہ ملکی سیاسی منظر نامے پر جو کچھ ہو رہا ہے وہ بالکل مضحکہ خیز اور نفرت انگیز ہے۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔ انہیں عام انتخابات سے دور رکھنا عوام میں نفرت و انتشار پیدا کرے گا۔

اور اگر ملکِ پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں میں تھوڑی بھی جمہوریت باقی رہ گئی تو وہ اس مکروہ ڈرامے کا بائیکاٹ کر دے۔ اور خدیجہ شاہ میرا مطلب یہ کیا ہو رہا ہے؟

مزید یہ کہ اس پیغام کے بعد انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ایک اور پیغام شیئر کیا جس میں اپنے پہلے پیغام سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں اس ملک کے سر براہ کے طور پر عمران خان کو دیکھنا نہیں چاہتی کیونکہ ان کی سیاست نفرت کی سیاست کی ہے ۔ مگر یہ بات بھی ہمیں ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ  پاکستامیں وہ مقبول ہیں اور اکثریت ان کیساتھ ہے۔

تو ایسے میں مجھ جیسے بہادر لوگ بھی کچھ نہیں کر سکتے ، ہمیں بھی اسے قبول کرنا ہوگا جو فیصلہ اکثریت کا ہوگا۔

واضح رہے کہ عفت عمر شوبز انڈسٹری کی وہ واحد اداکارہ ہیں جو کھل کر ن لیگ کو سپورٹ کرتی  ہیں اور عمران خان کیخلاف بیانات بھی دیتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عفت عمر نے عمران خان کےحق میں بیان دیا۔

تازہ ترین