جمائما نے ‘پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا کر دل جیت لیے

برطانوی فلم پروڈیوسر اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔
گزشتہ دنوں پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک انٹرویو میں جمائما پر الزام عائد کیا کہ جمائما بیرون ملک مقیم بلاگرز کو پیسے دیتی ہیں جو یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ عمران آئندہ انتخابات جیت جائیں گے۔
اس بیان کے سامنے آتے ہی جمائما نے فوری طور پر اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ’ظاہر ہے یہ سچ نہیں ہے، میں صرف پاکستان میں امن اور خوشحالی کی خواہش رکھتی ہوں۔‘
اس کے بعد سے ہی پاکستان میں موجود جمائما کے چاہنے والوں نے ان کیلئے ایک ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بنایا جس کا استعمال کرتے ہوئے جمائما کی حمایت میں بیانات جاری کیے گئے۔
اپنے حق میں ٹرینڈ دیکھنے کے بعد جمائما نے پاکستان کے حق میں نعرہ بلند کیا اور ساتھ ہی پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے نیوز آؤٹ لیٹ کٹا کٹ کی خبر کا ایک اسکرین شاٹ جاری کیا جس میں درج تھاکہ ’ایکس پر ہیش ٹیگ’StayStrongJemima‘ کیوں ٹرینڈ کررہا ہے؟ ساتھ ہی یہ بھی لکھا تھا کہ برسوں قبل طلاق لینے کے باوجود بھی جمائما پر پاکستانی سیاستدانوں کی جانب سے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔
اس اسکرین شاٹ کے ساتھ جمائما نے جاری بیان میں کہا کہ ’پاکستان زندہ باد ہمیشہ، عام پاکستانیوں کا شکریہ جو کرپٹ سیاستدانوں کی طرف سے میرے بارے میں جھوٹ الزامات پر ہمیشہ میرا دفاع اور حمایت کرتے ہیں۔‘
انہوں نے اپنے ایکس بیان میں پاکستانی جھنڈے اور ہرے دل ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
-
اسکینڈلز 36 منٹ پہلے
متنازع بھارتی شو کا حصہ بننے والے معروف کامیڈین کا پہلا بیان جاری
-
کھیل 44 منٹ پہلے
نہ بابر، نہ شاہین، کونسا پاکستانی کرکٹر بھارت کیلئے خطرناک قرار؟
-
بالی ووڈ 1 گھنٹے پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 2 گھنٹے پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم