انفوٹینمنٹ

جہنم واصل ہو، زاہد احمد ' سنسر شپ' پر سیخ پا

اداکار نے نیتن یاہو، رشی سوناک اور بائیڈن کو 'دہشت گرد' قرار دے دیا

Web Desk

جہنم واصل ہو، زاہد احمد ' سنسر شپ' پر سیخ پا

اداکار نے نیتن یاہو، رشی سوناک اور بائیڈن کو 'دہشت گرد' قرار دے دیا

جہنم واصل ہو، زاہد احمد  سنسر شپ پر سیخ پا

پاکستان شوبز انڈسڑی کے اداکار زاہد احمد کو دہشت گردوں کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا مہنگا پڑگیا۔

چند دن قبل اداکار زاہد احمد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ اور فیس بک پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے شلوار قمیص پہنے پگڑی باندھے داڑھی والے چند افراد کے ساتھ نیتن یاہو، رشی سوناک اور بائیڈن کی ایڈٹ شدہ تصویر جاری کی تھی۔

جاری کردہ پوسٹ میں لکھا گیا تھاکہ،'آج تک ہمیں یہ یقین کرنے پر مجبور کیا گیا کہ (داڑھی والے اور شلوار قمیص) دہشت گرد ایسے نظر آتے ہیں لیکن اب دنیا کو سمجھ آگیا ہے کہ اصل دہشت گرد وہ  داڑھی والے افراد نہیں بلکہ نیتن یاہو، رشی سوناک اور بائیڈن جیسے چہرے ہیں'۔

بعد ازاں زاہد احمد کو متنازع تصویر جاری کرنےکی بہت بڑی قیمت ادا کرنی پڑ گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زاہد احمد نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے ناصرف اپنے پوسٹ حذف کیے جانے پر سنسر شپ پر اپنی مایوسی کا اظہار بلکہ ساتھ انہیں جہنم واصل ہونے کی بددعا بھی دے ڈالی۔

پوسٹ میں اداکار کا کہنا تھا کہ'میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں خود اس کا مشاہدہ کروں گا لیکن انسٹاگرام نے میری آخری پوسٹ ہٹا دی ہے جس میں نیتن یاہو، رشی سوناک اوربائیڈن کو دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔'

زاہد احمد کا انسٹاگرام  کے سربراہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزیدکہنا تھا کہ'قیامت کے دن آپ کو جہنم میں جلتے دیکھ کر بے حد خوشی ہوگی۔'

واضح رہے کہ انسٹاگرام پر حذف ہونے والی متنازع پوسٹ تاحال انکی فیس بک پروفائل پر موجود ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اداکار کا مذکورہ پوسٹ  جاری کرنے کا مقصد فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت اور نسل کشی کے خلاف آواز اٹھانا تھا جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ معصوم فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں۔