فیشن

نیمل خاور کی ستاروں جڑی ساڑھی کی قیمت کیا؟

Web Desk

نیمل خاور کی ستاروں جڑی ساڑھی کی قیمت کیا؟

نیمل خاور کی ستاروں جڑی ساڑھی کی قیمت کیا؟

 سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی کی سی گرین دلکش ساڑھی نے فیشن کے متوالوں کی تمام تر توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

حال ہی میں نیمل خاور نے ایک حسین جھلملاتی ساڑھی پہن کر عمران اشرف کے ٹاک شو ’مذاق رات‘ میں شرکت کی اور اپنے حسن کے جلوے ہرسو بکھیر دیے۔

نیمل نے اس شو میں اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے متعلق پہلی مرتبہ کھل کر بات کی اور اس خاص دن پر پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’میوز لکس‘ کا انتخاب کیا۔

اداکارہ اگرچہ اس ساڑھی میں کسی حسن پری سے کم معلوم نہیں ہو رہیں تھیں تاہم اس کی قیمت بھی اس کی خوبصورتی کے ہم پلّہ ہی ہے۔

مذکورہ ساڑھی ’میوز لکس‘ کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے جس کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے درج ہے۔

نیمل خاور کی ستاروں جڑی ساڑھی کی قیمت کیا؟

ساڑھی اورگینزا کپڑے سے تیار کی گئی ہے جس پر بڑے سائز کے سلور چمکدار نگ لگے ہوئے ہیں جو ستاروں کی مانند ٹم ٹماتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ساڑھی پر لگے یہ نگ ’میوز لکس‘ کے ملبوسات کی خاصیت ہیں اور ان کے تقریباً تمام ہی ملبوسات پر بے شمار نگ لگے دیکھے جاسکتے ہیں جو جوڑے اور اس کو پہنے والے کی دلکشی میں اضافہ کرتے معلوم ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیمل کے اس حسین لُک کو بے حد پسند کیا جارہا ہے لیکن یقیناً اس کی قیمت کم ہی لوگوں کو پسند آئی ہوگی۔