ہالی ووڈ

ایوانکا ٹرمپ کی کم کارڈیشین کے ہمراہ پارٹی

سوشل میڈیا صارفین برہم

Web Desk

ایوانکا ٹرمپ کی کم کارڈیشین کے ہمراہ پارٹی

سوشل میڈیا صارفین برہم

ایوانکا ٹرمپ کی کم کارڈیشین کے ہمراہ پارٹی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو مشہور اداکارہ کم کارڈیشین کے ساتھ پارٹی کرنا مہنگا پڑ گیا۔

حال ہی میں کم کارڈیشین اور ایوانکا ٹرمپ کو ایک ساتھ امریکی ٹاؤن ونچسٹر میں فونٹین بلیو لاس ویگاس نامی ہوٹل کی عظیم الشان افتتاحی تقریب میں تفریح کرتے دیکھا گیا۔

ایوانکا ٹرمپ نے پارٹی سے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔ ایوانکا ٹرمپ کی کم کارڈیشین کے ساتھ یہ تصویر ٹرمپ کی جانب سے کم کارڈیشین کو مشہور شخصیت کے طور پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے بعد سامنے آئی ہے جس پر سوشل صارفین کا شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔

ایک صارف نے لکھا 'آپ کم کے ساتھ کیوں گھوم رہی ہیں؟ آپ جانتی ہیں کہ وہ آپ کے والد سے نفرت کرتی ہے اور کلنٹن کی حامی ہے۔'

ایوانکا ٹرمپ کی کم کارڈیشین کے ہمراہ پارٹی

ایک صارف نے لکھا ‘ ایوانکا اور کم۔اسے آپ کے ساتھ دیکھ کر دکھ ہوا۔ وہ آپ کے والد سے نفرت کرتی ہے۔’

ایوانکا ٹرمپ کی کم کارڈیشین کے ہمراہ پارٹی

ڈونلڈ ٹرمپ کم کارڈیشین کو 2020 کے انتخابات میں جو بائیڈن کی حمایت کرنے پر ناپسند کرنے لگے تھے جس کے بعد سے وہ ان کی مخالفت کرتے بھی دکھائی دیتے رہتے ہیں ۔

تازہ ترین