انفوٹینمنٹ

سونیا حسین کی ’سینوریٹا‘ لُک اور شاعرانہ انداز وائرل

Web Desk

سونیا حسین کی ’سینوریٹا‘ لُک اور شاعرانہ انداز وائرل

سونیا حسین کی ’سینوریٹا‘ لُک اور شاعرانہ انداز وائرل

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے اپنی دلکشی کی عکاسی کرتی تصاویر جاری کر کے فیشن کے متوالوں کی توجہ حاصل کرلی۔

بال وڈ اداکارہ ’سری دیوی‘ کا پاکستانی ورژن کہلائی جانے والے اداکارہ سونیا حسین بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا حسن آسمان سے باتیں کرتا معلوم ہو رہا ہے۔

مذکورہ تصاویر میں سونیا حسین اپنے بہترین فیشن سینس کی بھرپور عکاسی کرتے ہوئے سفید بٹن اپ شرٹ کے ساتھ کریمی سکرٹ پہنی ہوئی ہیں جبکہ تمام تصاویر میں اپنے لباس میں بخوبی پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

سونیا حسین اس دلفریب لُک میں ہسپانوی دوشیزہ لگ رہی ہیں جنکو ’سینوریٹا‘ کہہ کر مخاطب کیا جانا غلط نہ ہوگا۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں سونیا حسین نے شعر لکھا:

گرتا ہے گُل مہر خوابوں میں رات بھر
ایسے خوابوں سے باہر نکلنا ضروری ہے کیا ؟ 

مذکورہ تصاویر کو مزید شاعرانہ انداز بخشتے ہوئے اداکارہ نے اس پوسٹ کے ساتھ بھارتی ویب سیریز ’مس میچڈ‘ کی غزل ’ایسے کیوں‘ لگائی۔

سونیا حسین نے اپنے لُک کو مزید دلکش بناتے ہوئے کانوں میں نارنجی رنگ کا پھول بھی لگایا۔ 

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سونیا حسین کی ان تصاویر پر محبت سے بھرپور کمنٹس کیے جارہے ہیں۔