دلچسپ و خاص

کچھ ہاتھوں میں صحت اور قسمت کی لکیریں نہیں ہوتیں؟

Web Desk

کچھ ہاتھوں میں صحت اور قسمت کی لکیریں نہیں ہوتیں؟

کچھ ہاتھوں میں صحت اور قسمت کی لکیریں نہیں ہوتیں؟

جب ہاتھ پر قسمت کی لکیر موجود نہ ہو تو یہ نہیں سمجھیں کہ آپ کی قسمت میں کچھ نہیں ہے۔ قسمت کی لکیر کا ہاتھ میں ہونا اور قسمت کی لکیر کا جگہ جگہ سے ٹوٹنا اور قسمت کی لکیر زنجیردار ہونا اچھی علامت نہیں ہے۔

 قسمت کی وہ لکیر اچھی ہوتی ہے جس میں نہ ٹوٹ پھوٹ ہو، نہ کوئی رکاوٹ ہو، نہ کوئی جزیرہ ہو، صاف ستھری لکیر جو کلائی سے آغاز کرے اور زحل کے ابھار تک پہنچ جائے تو اس کو ہم اچھی قسمت کی لکیر کہیں گے اور دیگر قسمت کی لکیریں کوئی خاص اچھی نہیں ہوتیں۔ 

اس میں کچھ لوگ پریشان ہوجاتے ہیں کہ میرے ہاتھ میں قسمت کی لکیر نہیں، تو سمجھیں میرے مقدر میں کچھ نہیں ہے۔ جن ہاتھوں میں قسمت کی لکیر نہیں ہوتی، اس کا مطلب اگر وہ کوئی بھی کام محنت اور ایمانداری سے کریں تو ان پر پیسوں کی بارش ہوتی ہے۔ جن ہاتھوں میں قسمت کی لکیر ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں قسمت کی لکیر نہ ہونا ایک اچھی علامت ہے۔

 اگر قسمت کی لکیر کسی ہاتھ میں موجود ہے اور دو یا تین شاخہ ہے اور کمزور لکیر ہے تو ان کے لیے راستے کا تعین کردیا گیا ہے کہ ان کے راستوں پر اگر یہ چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔ اس طرح قسمت کی لکیر ہاتھ میں نہ ہونا کوئی بری علامت نہیں ہے۔ اسی طرح اگر ہاتھ میں صحت کی لکیر زنجیردار یا کمزور ہے۔

 اسی طرح اگر ہاتھ میں صحت کی لکیر نہیں ہے تو بہت سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں اور جگہ جگہ کہتے پھرتے ہیں کہ ہمارا کیا بنے گا، ہمارے ہاتھ میں تو صحت کی لکیر موجود ہی نہیں ہے۔ صحت کی لکیر کا نہ ہونا، اس کا مطلب لوہا کھائیں، لکڑ کھائیں یا پتھر کھائیں سب ہضم۔ ایسے لوگوں کا معدہ بہت زبردست ہوتا ہے۔ 

عام لوگ کھیرا اور تربوز کھاکر پانی نہیں پیتے کہ پتہ نہیں کیا ہوجائے گا لیکن جن ہاتھوں میں صحت کی لکیر نہیں ہوتی، کھیرا بھی کھا رہے ہوتے ہیں، تربوز بھی کھارہے ہوتے ہیں اور پانی بھی پی رہے ہوتے ہیں لیکن انہیں کچھ نہیں ہوتا۔ 

جن ہاتھوں میں صحت کی لکیر زنجیردار ہوتی ہے وہ کوئی چیز بھی کھالیں، ان کے لیے کوئی نہ کوئی مسئلہ ہوجاتا ہے۔