انفوٹینمنٹ
ماورا حسین کی زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ کونسا؟
ماورا حسین کی زندگی کا سب سے قیمتی لمحہ کونسا؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورا حسین نے عمرہ ادائیگی کے روح پرور لمحات یاد کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرنے والی اداکارہ ماورا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلکش تصاویر اور ویڈیو پرمبنی پوسٹ جاری کی جس میں انہیں عمرہ ادائیگی کے بعد مقدس مقامات کی زیارت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جاری کردہ تصاویر میں اداکارہ گلابی برقعے میں ملبوس کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ ساتھ ہی دیگر تصاویر میں وہ اللہ کا ذکر کرتی اور قرآنِ پاک کی تلاوت کرتی بھی نظر آرہی ہیں۔
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے 'ثبات' کی اداکارہ نے لکھا کہ'میری زندگی میں ایک سال کا سب سے بہتر دن۔ دوبارہ یہاں کا دورہ کرنے کا مزید انتظار نہیں کرسکتی'۔
ماورا نے مزید لکھا کہ 'یہ لمحات میں روز یاد کرتی ہوں'۔
واضح رہے کہ یہ عمرہ اداکارہ نے اپنی والدہ کے ہمراہ گزشتہ سال دسمبر میں ادا کیا تھا تاہم اس پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرنے کا مقصد اس روح پرور لمحات کویاد کرنا ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’


