دہی ہر انسان کو کیوں کھانا چاہیے؟
دہی کا شمار ان مقبول ترین غذاؤں میں سے ہے جن کے فائدہ مند بیکٹیریا انسانی صحت برقرار رکھنے کے لیے نہایت اہم تصور کیا جاتا ہے۔
اس صحت کے خزانہ میں وٹامن بی12، کیلشیم اور فاسفورس پائے جاتے ہیں۔
ہائی بلڈ پریشر میں کمی
کیا آپ ہائی بلڈ پریشر کے مرض کا شکار ہیں؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے کے لیے دہی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ بعض اوقات نمک زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے ہمیں دل کی بیماریاں، گردوں کے مختلف مسائل، اور خون کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔
جسم میں اگر نمک کی مقدار بڑھ جائے تو اسے متوازن کرنے کے لیے مناسب مقدار میں پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔226 گرام دہی میں تقریباً 600 ملی گرام پوٹاشیم پائی جاتی ہے، جو مختلف بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی میں اضافہ
بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم کو متعدد غذائی اجزاء کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کی وجہ سے ہڈیوں کی کمزوری یا بھربھرے پن کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
دہی میں کیلشیم اور وٹامن ڈی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اگر آپ کو جوڑوں کے درد یا کھنچاؤ کا سامنا ہو تو آپ کو دہی باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنا چاہیئے، اس کو باقاعدہ طور پر استعمال کرنے سے جوڑوں کے مسائل میں واضح کمی آئے گی۔
وزن میں کمی
ایک طبی تحقیق کے مطابق دہی زیادہ کھانے کی خواہش کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کھانا کم کھایا جاتا ہے، اور کھانا کم کھانے کی وجہ سے وزن نہیں بڑھتا۔
اس کے علاوہ دہی کے استعمال کی وجہ سے جسمانی توانائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے کمزوری لاحق نہیں ہوتی۔
نظامِ ہاضمہ میں بہتری
دہی میں موجود فائدہ مند بیکٹیریا آسانی کے ساتھ ہاضمہ کی نالی میں جذب ہو جاتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر غذاؤں کو بھی ہضم ہونے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔
اس کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے سے پی-ایچ لیول بھی برقرار رہتا ہےاور معدے کی تیزابیت میں اضافہ نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ ساتھ دہی کے باقاعدہ استعمال سے معدے کے کئی امراض کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔
جِلد کے نکھار میں اضافہ
جِلد کی خوبصورتی اور دل کشی میں اضافہ کرنے کے لیے لوگ مختلف کریموں اور لوشنز کا استعمال کرتے ہیں، جن کی وجہ سے بعض اوقات جلد پر مضر اثرات بھی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ اس کے برعکس جِلد کو شفاف بنانے میں دہی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔
جلد کو بہتر بنانے کے لیے 4 چمچ دہی میں 2 سے 3 قطرے بادام یا زیتون کے تیل اور ایک چائے کا چمچ شہد شامل کر لیں۔
ان چیزوں کو مکس کر کے ایک پیسٹ بنا لیں پھر 15منٹ کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں۔اس کے بعد 15 منٹ کے بعد جلد دھو لیں۔
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 6 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں