انفوٹینمنٹ

انمول بلوچ کی تہلکہ خیز تصاویر منظر عام پر

Web Desk

انمول بلوچ کی تہلکہ خیز تصاویر منظر عام پر

انمول بلوچ کی تہلکہ خیز تصاویر منظر عام پر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انمول بلوچ کے حالیہ فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

ڈراما سیریل 'قربتیں' میں اپنی فنکارانہ صلاحتوں سے شہرت کے آسمان کو چھونے والی اداکارہ انمول بلوچ اپنی نت نئی تصاویر کے سبب بھی سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کرچکی ہیں۔

1 عشاریہ 2 ملین فالوورز  رکھنے والی اداکارہ انمول بلوچ نےحال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند دلکش تصاویر جاری کی جس میں انہیں 'لڈو پیلا' اور سفید رنگ کے حسین لباس میں کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاری کردہ تصاویر میں ڈراما سیریل 'سیانی' کی سجی سنوری اداکارہ بیڈ پرلیٹی اپنی اداؤں کے جلوے بکھیر رہی ہیں جبکہ اس پوسٹ کا منفرد کیپشن بھی سب کی توجہ حاصل کیے ہوئے تھا۔

پوسٹ نے سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے جہاں ان گنت تعریفیں سمیٹیں وہیں دوسری جانب کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہیں انمول کا یہ پوز کچھ خاص پسند نہ آیا۔

بلوچ قبیلے سے تعلق رکھنے کے باوجود اس پوز پر صارفین کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،'ان پوز میں تصویریں قدامت پسند بلوچ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والی کسی لڑکی کو زیب نہیں دیتی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ،'محض فالووز حاصل کرنے کے لیے پاکستانی فنکار ہر حد پار کرنے کو تیار رہتے ہیں۔'