ہالی ووڈ

ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل پر جنسی ہراسانی کا الزام

فاسٹ اینڈ فیوریس کے اسٹار ون ڈیزل مشکل میں پڑ گئے

Web Desk

ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل پر جنسی ہراسانی کا الزام

فاسٹ اینڈ فیوریس کے اسٹار ون ڈیزل مشکل میں پڑ گئے

ہالی وڈ اسٹار ون ڈیزل پر جنسی ہراسانی کا الزام

ہالی وڈ کی مقبول ترین فلم 'فاسٹ اینڈ فیوریس' کے اداکار ون ڈیزل پر جنسی ہراسانی کے الزام نے مداحوں کو حیران و پریشان کردیا۔

حال ہی میں ہالی وڈ فلم انڈسٹری میں ہلچل مچاتے ہوئے ون ڈیزل پر ان کی ایک سابقہ معاون ایسٹا جونیسن نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔

الزام کے مطابق انہوں نے 10 سال قبل امریکی ریاست جیورجیا کے شہر اٹلانٹا کے ایک ہوٹل کے کمرے میں اپنی اسسٹنٹ کا جنسی استحصال کیا تھا۔

فلم 'فاسٹ فائیو' کی شوٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے ون ڈیزل کی سابق پرسنل اسسٹنٹ جونیسن نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

اداکار ون ڈیزل کی سابقہ معاون ایسٹا جونیسن نے کہا ہے جنسی ہراسانی کا واقعہ 2010 میں ’فاسٹ فائیو‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا جب اداکار نے فاسٹ اینڈ فیوریس کمپنی کے ساتھ کام شروع کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطاق جنسی ہراسانی کا واقعہ رونما ہونے کے اگلے دن ایسٹا کو ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔

ون ڈیزل کی سابقہ معاون نے الزام لگایا ہے کہ انہیں نوکری سے صرف اس لئے نکالا گیا کہ انہوں نے ون ڈیزل کی جنسی خواہش پوری کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تازہ ترین