ہالی ووڈ

میتھیو پیری کی موت کی وجہ سامنے آگئی

Web Desk

میتھیو پیری کی موت کی وجہ سامنے آگئی

میتھیو پیری کی موت کی وجہ سامنے آگئی

مشہورِ زمانہ امریکی سٹکام ' فرینڈز' میں 'چنینڈلر' نامی کردار نبھانے والے اداکار میتھیو پیری کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔ 

رواں سال اکتوبر میں میتھیو پیری اپنے گھر کےگرم پانی کے ٹب میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد ان کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا۔

دو ماہ بعد پیش کی جانے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ میتھیو کی موت انستھیزیا کی دوائی کی زیادتی کی وجہ سے ہوئی جو ڈپریشن اور دماغی امراض کی صورت میں استعمال کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ اداکار میتھیو پیری کو ٹی وی سیریز 'فرینڈز' دیکھنے والے تمام افراد ہی پسند کرتے ہیں۔ 90 کی دہائی میں مقبول ہونے والے سٹ کام میں انہوں نے 'چینڈلر بنگ' نامی نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ہی بلڈنگ میں رہتا ہے اور بلا تفریق ہر وقت کسی نہ کسی کا مذاق اڑاتا ہے۔

'فرینڈز' کے اختتام کو  15 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود اس کی مقبولیت میں رتی برابر کمی نہیں آئی ہے بلکہ نوجوان نسل آج بھی اسے پسند کرتی ہے اور یہ سٹکام تاحال شوق سے دیکھا جاتا ہے۔

اس سٹکام میں جہاں دیگر کردار ناظرین کی جانب سے بہت پسند کیے جاتے ہیں وہیں میتھیوں پیری کا کردار چینڈلر ہر شخص کے دل میں منفرد مقام رکھتا ہے اور ان کا ہر ایک ڈائیلاگ اس ڈرامے کے ناظرین کو رٹا ہوا ہے۔

تازہ ترین