انفوٹینمنٹ

فہد مصطفی کی اداکاری کے میدان میں واپسی؟

مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

Web Desk

فہد مصطفی کی اداکاری کے میدان میں واپسی؟

مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

فہد مصطفی کی اداکاری کے میدان میں واپسی؟

مشہور گیم شو جیتو پاکستان کی میزبانی کرنے والے  میزبان فہد مصطفی نے ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔

اداکار حال ہی میں شعیب اختر کے شو میں نظر آئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر اظہارِ خیال کیا،  انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماہرہ خان کے بعد اگر کسی میں سپر اسٹار بننے کی صلاحیت ہے تو وہ ہانیہ عامر ہے ۔

شو کے میزبان نے فہد سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے اداکارہ کیساتھ کام کیا ہے؟

جواب میں فہد نے کہا کہ وہ ہانیہ کے بڑے ہونے کا انتظار کررہے تھے ، اب چونکہ وہ بڑی ہوگئی ہے تو وہ ہانیہ کیساتھ ضرور کام کریں گے۔

فہد نے ہانیہ عامر کے ساتھ ٹیلی ویژن میں اپنی واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال کام جاری ہے، ہم ساتھ کام کررہے ہیں۔ میری عادت ہے کہ پہلے سے چیزوں کو لے کر کوئی بات نہیں کرتا جب چیزیں بن جاتی ہیں تو خود ہی سامنے آجاتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فہد مصطفی  ڈراما سیریل 'تیری میری کہانی' میں ہانیہ عامر کے مدمقابل جلوہ گر ہو کر کررہے ہیں جسے فرحت اشتیاق نے تحریر کیا ہے۔

ڈراما سیریل 'تیری میری کہانی' کی خبر پر مداح پرجوش ہوتے ہوئے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں:

فہد مصطفی کی اداکاری کے میدان میں واپسی؟

یاد رہے کہ فہد مصطفیٰ ملک کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اپنے سفر کا آغاز اداکاری سے کیا اور بعد میں میزبان بن گئے۔

 وہ اب زیادہ تر فلموں میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کے باعث انہوں نے ڈراموں میں بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ 

تازہ ترین