ٹیکنالوجی

ٹیسلا روبوٹ کا انجینئر پر حملہ، ملازم کو خون میں نہلا دیا

Web Desk

ٹیسلا روبوٹ کا انجینئر پر حملہ، ملازم کو خون میں نہلا دیا

ٹیسلا روبوٹ کا انجینئر پر حملہ، ملازم کو خون میں نہلا دیا

گاڑیاں بنانے والی فیکٹری میں ٹیسلا  کے ہی روبوٹ نے انجینئر پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2 عینی شاہد ملازمین کے مطابق گاڑیوں کے تازہ تیارکردہ حصے اٹھانے پر مامور ٹیسلا روبوٹ نے انجینئر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ 2 ناکارہ ٹیسلا روبوٹس کو ٹھیک کرنے کیلئے سافٹ وئیر پروگرامنگ میں مصروف تھا۔

حملہ آور روبوٹ نے انجنیئر کو زمین پر گرادیا اور دھات سے بنے اپنے نوکیلے پنجے انجینئر کی کمر اوربازو میں گھونپ دیے جس سے ملازم خونم خون ہوگیا۔

واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے عملےکے دیگر ملازمین نے ہنگامی بٹن دیا جس سے حملہ آور روبوٹ قابو میں آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انجینئر پر روبوٹ کے حملے کا یہ واقعہ 2021 میں پیش آیا تھا مگر رپورٹ اب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے مزید یہ بھی کہنا ہے کہ 2022 میں بھی ہر 21 میں سے 1 ٹیسلا ٹیکساس گیگا فیکٹری ملازم اپنے کام کے دوران زخمی ہو چکا ہے۔

تازہ ترین