فلم / ٹی وی
شاہ رخ خان چاہ کر بھی یہ سپر ہٹ فلمیں کیوں نہ کرسکے؟
شاہ رخ خان چاہ کر بھی یہ سپر ہٹ فلمیں کیوں نہ کرسکے؟
بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے بالی وڈ کی دو سپر ہٹ فلموں کیلئے حامی بھرنے کے باوجود نہ کر پانے کی وجوہات پر سے پردہ ہٹا دیا۔
فلم ’ڈنکی‘ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم کے ہدایتکار راج کمارہیرانی سے پرانے تعلقات ہونے کے متعلق بات کی۔
مذکورہ انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ ’ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس اور تھری ایڈیٹس کیلئے راج کمار ہیرانی کا پہلا انتخاب میں تھا لیکن میں ان دونوں فلموں میں انجریز کے سبب کام نہ کرسکا۔
انہوں نے بتایا کہ میں فلم سودیس کی شوٹ پر تھا اور فلم کا وہ سین فلمایا جارہا تھا جس میں مجھے مرنے کی اداکاری کرنی تھی کے اس دن راج کمار ہیرانی میرے پاس آئے اور کہا کہ ’ میرے پاس ایک فلم کی اسکرپٹ ہے‘، جس پر میں نے کہا کہ ’ٹھیک ہے ہم ایک دن کے بعد ملتے ہیں اگلی فلم میری یہی ہوگی‘۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ راج کمار ہیرانی نے حیران ہوکر کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ تم نے میری بات صحیح سے نہیں سنی ؟ جس پر میں نے کہا کہ ہاں سن لی، مجھے اس فلم کا نام بھی بے حد پسند آیا ہے منا بھائی ایم بی بی ایس‘۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’فلم کی اسکرپٹ پڑھے بغیر قبول کرلی لیکن پھر بعد میں کمر کی تکلیف اور آپریشن کے باعث فلم نہ کرسکا جو سپر ہٹ ثابت ہوئی‘۔
شاہ رخ خان نے دوسری فلم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ فلم تھر ی ایڈیٹس میں بھی کردار ادا کرنے کی حامی بھری تھی تاہم وہ بھی نہ کرسکا۔‘
فلم میں عامر خان نے وہی کردار کیا اور اس فلم کا شمار عامر خان کی کامیاب فلموں میں کیا جاتا ہے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback



