وائرل اسٹوریز

ویڈیو، مامیا شاہ جعفر کی اٹلی کے تاریخی مقام پر سوئمنگ

ویڈیوز و تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

Web Desk

ویڈیو، مامیا شاہ جعفر کی اٹلی کے تاریخی مقام پر سوئمنگ

ویڈیوز و تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

پاکستانی ماڈل، ڈانسر ، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ابھرتی ہوئی اداکارہ مامیا شاہ جعفر کے اٹلی میں سیر سپاٹوں کی ویڈیوز و تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

 مامیا شاہ جفر نے اٹلی کے شہر سورینٹو میں ‘باتھ آف کوئن جیوانا‘  میں تیراکی کا لطف اٹھایا اور اس کی  کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کردیں۔

دوستوں اور اپنے شوہر فاروق گل کے ساتھ چھٹیوں منانے اٹلی کی سیر کو جانے والی مامیا نے انسٹاگرام پر اپنے اطالوی سفر کی جھلکیاں جاری کیں۔

 اداکارہ کی پوسٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے ‘باتھ آف کوئن جیوانا‘ میں تیراکی سے قبل  پوزیتانو کے چھوٹے پہاڑی گاؤں کے پرسکون ماحول کا لطف اٹھایا۔

اپنے اس تجربے کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ‘پوزیتانو بہترین مقام تھا،  ‘باتھ آف کوئن جیوانا‘ کے خفیہ مقام نے میرے دل میں اپنی ایک الگ ہی پہچان بنائی۔ سمندر کے وسط تک جانے والی اس قدیم جگہ تک جانا میرے لیے کسی فلمی سین سے کم نہ تھا۔‘

خیال رہے کہ مامیا شاہ جعفر کے نام سے مشہور ماہم شاہد پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ستاروں میں سے ایک ہیں۔ گرین ٹی وی کے ڈرامہ سیریل کالج گیٹ میں شاندار اداکاری کی، اس کے بعد مامیا نے جھوک سرکار میں نوری کا کردار ادا کیا۔