خواتین

ایواکاڈو اور شہد کے فیس ماسک سے خوبصورتی بڑھائیں

Web Desk

ایواکاڈو اور شہد کے فیس ماسک سے خوبصورتی بڑھائیں

ایواکاڈو اور شہد کے فیس ماسک سے خوبصورتی بڑھائیں

ایواکاڈو اور شہد کا فیس ماسک آپ کی خوبصورتی بڑھانے میں مددگار و معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

ایواکاڈو میں اگر آپ شہد ملائیں گی تو قدرتی طور پر اس ماسک میں اینٹی مائیکروبیل (جراثیم کش) اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پیدا ہو جاتی ہیں۔

 اس پیک سے خشک جِلد والی خواتین خصوصی فائدہ اٹھا سکتی ہیں، انہیں چاہیے کہ ہفتے میں ایک بار یہ ماسک لگائیں۔ اسے لگانے کے15منٹ بعد آپ اپنی جِلد کو دمکتا اور نمی سے بھرپور پائیں گی۔

اجزاء و ترکیب:

آدھا ایواکاڈو(بہت زیادہ پکا ہوا)، ایک ٹی اسپون لیمن جوس، ایک ٹیبل اسپون زیتون کا تیل، ایک ٹیبل اسپون جو، ایک ٹیبل اسپون شہد اور ایک عدد انڈے کی سفیدی۔

 ان تمام اجزاء کو ایک پیالے میں لے کر چمچ یا کانٹے سے اچھی طرح ملالیں۔ اس کے بعد اسے 15منٹ چہرے پر لگا کر پانی سے اچھی طرح دھولیں۔