فلم / ٹی وی

'تیرے بن 2' ، ڈرامے کا اعلان ایسا ہوتا ہے؟ شائقین مایوس

پروڈیوسر پر کڑی تنقید

Web Desk

'تیرے بن 2' ، ڈرامے کا اعلان ایسا ہوتا ہے؟ شائقین مایوس

پروڈیوسر پر کڑی تنقید

تیرے بن 2 ،  ڈرامے کا اعلان ایسا ہوتا ہے؟ شائقین مایوس

پاکستان کے مقبول ترین ڈراما سیریل 'تیرے بن' کے ہدایتکار اور پروڈیوسر عبد اللہ کادوانی سیزن 2 کے حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

ڈراما ٹیم کی جانب سے 29 دسمبر کو سیزن 2 کی اہم تفصیلات شئیر کرنے کے لیے مخصوص اور مقرر کیا گیا تھا جس پر شائقین ڈراما کے ٹیلزر یا ٹریلر متوقع کررہے تھے تاہم اس دن پر ٹیزر کے بجائے ایک رسمی سا اعلان کردیا گیا۔

میکرز کی جانب سے کیے گئے اس اعلان کے بعد مداح کافی مایوس اور غیر مطمئن دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس دن محض ایک تصویری پوسٹ کرنے پر پروڈیوسر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

تیرے بن 2 ،  ڈرامے کا اعلان ایسا ہوتا ہے؟ شائقین مایوس

کچھ صارفین ایک عظیم الشان ٹریلر یا ٹیزر کی توقع کر رہے تھے تو کچھ اس حوالے سے مزید جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔

 شائقین کا افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میکرز نے ایک لمبا انتظار کرنےکے بعد صرف ایک اعلان پوسٹ کردیا۔

سال 2023 میں عالمی سطح پر کامیابی اور شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی ڈرامہ سیریل تیرے بن کو نوراں مخدوم نے تحریر کیا تھا جبکہ اس کی ہدایات کاری سراج الحق نے کی تھی۔

 تیرے بن نے تمام پاکستانی شوز کے مقبولیت اور ریٹنگز کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اس ڈرامے نے  یوٹیوب پر ابتدائی طور پر 3 بلین پلس ویوز حاصل کیے۔