انفوٹینمنٹ

سوہا علی خان کے آسٹریلیا میں ڈیرے

ساحل سمندر سے دلکش تصویر شئیر کردی

Web Desk

سوہا علی خان کے آسٹریلیا میں ڈیرے

ساحل سمندر سے دلکش تصویر شئیر کردی

سوہا علی خان کے آسٹریلیا میں ڈیرے

سوہا علی خان اپنے شوہر کنال کیمو اور ان کی بیٹی عنایہ کے ساتھ اس وقت آسٹریلیا میں اپنی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

سوہا نے ساحل سمندر پر اپنی بیٹی کے ہمراہ سورج کی گرمائش لیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی۔

کیپشن میں اداکارہ نے لکھا 'لڑکیاں صرف سورج حاصل کرنا چاہتی ہیں۔' تصویر میں ماں بیٹی کی جوڑی کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوہا نے ڈینم شارٹس اور سفید جیکٹ کے ساتھ جامنی رنگ کا کراپ ٹاپ پہنا تھا جبکہ ننھی عنایہ نے سیاہ پتلون کے ساتھ جامنی رنگ کی پیاری جیکٹ پہنی تھی۔

 اداکارہ کے تصویر شئیر کرتے ہی کمنٹ سیکشن میں مداحوں کا رش لگ گیا۔ سوہا کی بہن صبا پٹودی نے لکھا 'بیچ بومس خوبصورت۔'

اس کے علاوہ بیشتر صارفین ماں بیٹی کی تعریف کرتے دکھائی دیے۔

دوسری جانب کنال کی بھی اسٹرابیری کے کھیت سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں ان کا روایتی مزاحیہ انداز دیکھنے میں آریا ہے۔

واضح رہے کہ سوہا علی خان اور کنال کیمو نے 2015 میں شادی کی تھی جس کے بعد 2017 میں اپنی بیٹی عنایہ کا استقبال کیا۔ سوہا کو آخری بار ویب سیریز 'ہش ہش' میں دیکھا گیا تھا۔