انفوٹینمنٹ
بہو محض 'ٹائم پاس'، کرن جوہر صارف پر برس پڑے
اس طرح کے تبصرے جارحانہ لگتے ہیں
بہو محض 'ٹائم پاس'، کرن جوہر صارف پر برس پڑے
اس طرح کے تبصرے جارحانہ لگتے ہیں
بھارتی ہدایتکار، اور میزبان کرن جوہر نے ماں کے ٹائم پاس کیلئے بہو لانے پر ٹرول کرنے والوں کو کھری کھری سنادی۔
بھارت کے مقبول پروگرام 'کافی ود کرن' کے میزبان کرن جوہر نے چند دن قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چھ تصاویر پر مبنی پوسٹ جاری کی جس میں انہیں اپنے پروگرام کے سیٹ پر کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ پر تبصرہ کرتے صارفین نے جہاں کرن جوہر کی جم کر تعریفیں کی وہیں ایک صارف ایسا بھی تھا جس نے کرن کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے انہیں دوسری شادی کرنے کا مشورہ دے دیا۔
کمال گوئل نامی صارف نے کرن کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ،'بہو لے آئیں ماں کا ٹائم پاس نہیں ہوتا ہوگا'۔
تبصرہ پڑھنے کی دیر تھی کہ ہدایتکار نے طویل نوٹ کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری پر بنا نام ظاہر کیے شادی جیسے نجی معاملات میں دخل اندازی کرنے والے ناقدکوکھری کھری سنا دی۔
کرن جوہر کا شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،'مجھے اپنی زندگی کے انتخاب اور اپنے رہنے کے طریقے کے بارے میں تجویز پیش کی جاتی ہیں مجھے اس طرح کے تبصرے جارحانہ لگتے ہیں'۔
انہوں نے بہو کو محض ٹائم پاس کی کوئی چیز سمجھنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور لکھا کہ،'بہوؤں کی اپنی بھی ایک شناخت ہوتی ہے،وہ کسی کےلیے ٹائم پاس نہیں ہوتیں لیکن افسوس کہ 'بہو' ایک ایسا لیبل بن گیا ہے جو مضحکہ خیز رجعت پسند سامان کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے'۔
کرن کا کہنا تھا کہ،'میری ماں میرے بچوں بیٹا یش اور بیٹی روحی کے ساتھ ایک اچھا وقت گزار رہی ہیں انہیں کسی ٹائم پاس کی ضرورت نہیں ہے'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ،'میرے ماں کو صرف ہماری محبت کی ضروت ہے جو ہم بھرپور دینے کی کوشش کرتے ہیں اور صرف میں ہی نہیں بلکہ میرے بچے بھی بہت خوش قسمت ہیں کہ میری والدہ ہم سب کی رہنمائی کرتی ہیں'۔
کرن کا مزید کہنا تھا کہ،' اگر مجھے کبھی دوبارہ اپنی زندگی میں جیون ساتھی کو شامل کرنا بھی ہوا تو اس شرط پر کرونگا کہ وہ میری تنہائی کی ساتھی بنے نا کہ کسی کے لیے ٹائم پاس'۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke
