فلم / ٹی وی
امیتابھ بچن 'کون بنیگا کروڑپتی' سے روتے ہوئے رخصت
امیتابھ بچن 'کون بنیگا کروڑپتی' سے روتے ہوئے رخصت
بالی وڈ کے 'شہنشاہ' امیتابھ بچن نے بھارتی مقبول ترین شو کون بنیگا کروڑپتی ( کے بی سی ) کو 23 سال بعد خیرباد کہہ دیا۔
امیتابھ بچن گزشتہ 23 سال سے 'کون بنیگا کروڑپتی' کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے آئے ہیں اور اپنے منفرد انداز سے اس شو کو لوگوں کا سب سے پسندیدہ شو بنا دیا جو ناصرف بھارت بلکہ دنیا میں شوق سے دیکھا جاتا رہا۔
دو روز قبل امیتابھ بچن بھارتی ٹی وی چینل 'سونی' کے انسٹاگرام پر 'کون بنیگا کروڑپتی سیزن 15' کے گرینڈ فنالے کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں امیتابھ بچن اپنے روایتی انداز میں رخصت لیتے ہوئے یہ بتاتے نظر آئے کہ آج وہ اس شو سے آخری مرتبہ رخصت لے رہے ہیں اور اب آئندہ روز سے یہ شو نہیں سجے گا۔
مذکورہ ویڈیو کلپ میں انہوں نے کہا کہ 'اب ہم جا رہے ہیں اور اب کل سے یہ منچ نہیں سجے گا، اپنوں سے یہ کہہ پانا کہ اب کل سے ہم یہاں نہیں آئیں گے نہ ہی کہنے کی ہمت ہوپاتی ہے اور نہ ہی من ہوتا ہے'۔
پُر نم آنکھوں کیساتھ امیتابھ بچن نے 23 سالوں سے شو کے اختتام پر بولے جانے والے الفاظ آخری مرتبہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ' میں امیتابھ بچن اس منچ سے آخری مرتبہ کہنے جا رہا ہوں ، شبراتری'۔
شو 'کے بی سی' میں امیتابھ بچن انسانی ذہانت کو جانچنے کیلئے مختلف سوالات کرتے جن کے 4 آپسشنز دیے جاتے اور گیم میں 'ہاٹ سیٹ' پر بیٹھنے والے شخص کو اپنی عقل و شعور سے ان سوالوں کے صحیح جواب دینے ہوتے تھے۔
ہر ایک صحٰیح جواب کے ساتھ کھلاڑی 'کروڑ' کے قریب تر ہوجاتا اور ایک غلط جواب اس کے کھیل کو وہیں رکوا دیتا۔
اس شو کو امیتابھ بچن نے گزشتہ 23 سالوں سے اپنے منفرد انداز، عوام کے ساتھ طنز و مزاح، احترام و محبت سے بھارت کا سب سے مقبول شو بنایا۔
'سونی' کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی یہ ویڈیو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ 2023 کے اختتام پر ہونے والے اس سال کے آخری ایپی سوڈ میں امیتابھ بچن نے شو کے چاہنے والوں کو الوداع کیا اور اب اگلے سال ممکنہ طور پر اس شو کی میزبانی کوئی اور سیلیبریٹی کرتا نظر آئیگا۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours


