اسکینڈلز

بگ باس میں عائشہ بیہوش، سلمان خان کیوں گھبرا گئے ؟

Web Desk

بگ باس میں عائشہ بیہوش، سلمان خان کیوں گھبرا گئے ؟

بگ باس میں عائشہ بیہوش، سلمان خان کیوں گھبرا گئے ؟

بھارتی ریئیلٹی پروگرام بگ باس کے سیزن 17 کی 'وائلڈ کارڈ انٹری' و سوشل میڈیا انفلوئنسر عائشہ خان کے دوران شو بے ہوش ہوجانے پر میزبان سلمان خان بھی گھبرا گئے۔

گزشتہ روز نشر ہونے والی بگ باس کی نئی قسط میں سلمان خان نے 'ویکنڈ کا وار' کی میزبانی کی اور اس قسط میں شو کے کنٹیسٹنٹ و اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان پر دھوکے کا الزام عائد کرنے والی کنٹیسٹنٹ عائشہ خان کے موضوع پر کھل کر بات کی گئی۔

سلمان خان نے عائشہ کو اپنے الفاظ پر قائم نہ رہتے ہوئے پھر سے منور فاروقی کی محبت میں مبتلا ہوجانے کے سبب تنقید کا نشانہ بنایا اور عائشہ کی بگ باس میں انٹری کی وجہ شہرت کا حصول قرار دیا۔

جہاں ایک طرف عائشہ اپنا موقف پیش کرنے کی کوشش کرتی نظر آئیں وہیں منور فاروقی اپنی ہر بات سے صاف صاف مکر گئے اور عائشہ سے محبت اور شادی پر مبنی گفتگو کو بھی مکمل طور پر جھٹلا دیا۔

سلمان خان سے منفی باتیں سننے کے بعد عائشہ پھوٹ پھوٹ کر روتی نظر آئیں اور روتے روتے انکی طبیعت اس قدر بگڑ گئی کے وہ بے ہوش ہوگئیں۔

بگ باس میں عائشہ بیہوش، سلمان خان کیوں گھبرا گئے ؟

اگرچہ قسط میں عائشہ کیسے گریں یہ دکھایا نہیں گیا لیکن اس حادثے کو دیکھ کر تمام گھر والوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑتی نظر آئیں اور وہ سب بگ باس سے 'میڈٰکل روم' کھولنے کی چیخ چیخ کر درخواست کرتے نظر آئے۔

بعدازاں عائشہ کو میڈیکل روم میں ڈاکٹر چیک کرنے آئے اور اسی کے ساتھ سلمان خان بھی میڈیکل روم میں پہنچ گئے۔

بگ باس میں عائشہ بیہوش، سلمان خان کیوں گھبرا گئے ؟

سلمان خان نے ڈاکٹر سے پوچھا کیا ہوا ہے جس پر انہوں نے بتایا کہ ' سر بلڈ پریشر بہت کم ہے، 46 آرہا ہے'۔

ڈاکٹر کے یہ الفاظ سن کر سلمان خان کے چہرے کے رنگ بھی فق ہوگئے اور وہ عائشہ کا نام لیکر ان سے بات کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے لیکن عائشہ روتے ہوئے کہتی رہیں کہ ' میں یہاں شہرت حاصل کرنے نہیں آئی تھی، سب نے میرا مذاق بنا دیا'۔

اس کے بعد عائشہ کو میڈیکل روم سے اسپتال لے گئے جبکہ سلمان خان باگ باس کے لیونگ روم میں آگئے اور دیگر کنٹیسٹنٹ سے بات کرتے نظر آئے۔

بگ باس میں عائشہ بیہوش، سلمان خان کیوں گھبرا گئے ؟

سلمان خان نے کہا کہ ' غلط ہوا ہے۔ آپ میں سے صرف انہیں لوگوں کو شو میں آنا چاہئے جو مضبوط اعصاب کے مالک ہوں۔ دیکھیے ان کی کیا حالت ہوگئی ہے۔ سب کی زندگی میں برا وقت آتا ہے لیکن اس کو صبر سے برداشت کرنا ہوتا ہے'۔

دورانِ گفتگو سلمان خان نے یہ بھی بتایا کہ 'عائشہ کو اسپتال لے گئے ہیں لیکن ان کی حالت خطرے سے باہر ہے'۔

جہاں بعض شو کے ناظرین نے عائشہ پر ہونے والی تنقید کی برسات کو پسند کیا وہاں متعدد نے اسکو غلط اقدام قرار دیا۔

ناظرین کا کہنا ہے کہ جتنی غلطی عائشہ کی ہے اس سے کئی زیادہ غلط منور فاروقی ہیں لیکن ان کو مکمل طور پر بچا لیا گیا ہے۔