سال 2023 میں دنیا کے مہنگے ترین شہر کونسے رہے؟
امریکی جریدے 'فوبس' کی رپورٹ جاری
اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کے ورلڈ وائیڈ کاسٹ آف لیونگ سروے کے مطابق سال 2023 میں دنیا کے مہنگے ترین شہر کی فہرست میں سنگاپور اور سوئٹزرلینڈ کے زیورچ سب سے نمایاں مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
اگست سے 11 ستمبر تک کیے گئے اس سروے میں 173 شہروں کا احاطہ کیا گیا جس میں 200 سے زائد مصنوعات اور خدمات کی 400 سے زائد قیمتوں کا موازنہ کیا گیا
اس سروے کے نتیجے میں سنگاپور گروسری، الکوحل، کپڑوں اور نجی کاروں کی ملکیت کے اعتبار سے سب سے مہنگا شہر قرار پایا۔
دوسری جانب زیورچ گھریلو اشیاء اور تفریحی سرگرمیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باعث فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا۔
فہرست میں اپنا نام شامل کروانے والے دنیا کے 10 مہنگے ترین شہر:
سنگاپور
زیورخ ، سوئٹزرلینڈ
نیویارک سٹی
جنیوا ، سوئٹزرلینڈ)
ہانگ کانگ
لاس اینجلس
پیرس ، فرانس
کوپن ہیگن ، ڈنمارک
تل ابیب
سان فرانسسکو
-
انفوٹینمنٹ 35 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 57 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 11 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں