برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 سال کی عمر میں وفات پاگئے
ہالی وڈ کی فلموں کو اپنی بہترین اداکاری سے سپر ہٹ بنانے والے برطانوی اداکار ٹام ولکنسن 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
'دی فل مونٹی'، 'دی بیسٹ ایگزوٹک میریگولڈ ہوٹل' اور 'شیکسپیئر ان لو' جیسی فلموں سے شہرت پانے والے ٹام ولکنسن کے اہلِ خانہ سے تصدیق کے بعد ان کے ایجنٹ نے موت کی تصدیق کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام ولکنسن کی 30 دسمبر کو ان کے گھر پر اچانک موت واقع ہوئی اور اس وقت ان کی بیوی اور دیگر اہلِ خانہ بھی گھر پر موجود تھے۔
ٹام ولکنسن نے اپنے کیریئر کے دوران کئی نامور ایوارڈز جیتے اور انہیں 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں بھی ملی تھیں۔
ٹام ولکنسن نے مجموعی طور پر 130 سے زیادہ فلموں اور ٹی وی پراجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنے کیریئر کے دوران کئی نامور ایوارڈز جیتے جبکہ انہیں 2 مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں بھی ملی تھیں۔
ٹام ولکنسن کی موت کی خبر نے ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنے پسندیدہ اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے چاہنے والے مختلف پوسٹ شیئر کررہے ہیں۔
'ایکس' پر شیئر کیے گئے چند پوسٹس یہاں دیکھیں: