اسکینڈلز
'کون بنیگا کروڑپتی'، امیتابھ بچن کے آنسو جھوٹے نکلے ؟
'کون بنیگا کروڑپتی'، امیتابھ بچن کے آنسو جھوٹے نکلے ؟
بھارتی مقبول ترین گیم شو ' کون بنیگا کروڑپتی' کے میزبان امیتابھ بچن کی حالیہ جاری قسط میں پُرنم آنکھوں کے ساتھ دی گئی الوداعی تقریر کی حقیقت سامنے آگئی۔
امیتابھ بچن گزشتہ 23 سال سے 'کون بنیگا کروڑپتی' کی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے آئے ہیں اور اپنے منفرد انداز سے اس شو کو لوگوں کا سب سے پسندیدہ شو بنا دیا جو ناصرف بھارت بلکہ دنیا میں شوق سے دیکھا جاتا رہا۔
دو روز قبل امیتابھ بچن بھارتی ٹی وی چینل 'سونی' کے انسٹاگرام پر 'کون بنیگا کروڑپتی سیزن 15' کے گرینڈ فنالے کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں امیتابھ بچن اپنے روایتی انداز میں رخصت لیتے ہوئے یہ بتاتے نظر آئے کہ آج وہ اس شو سے آخری مرتبہ رخصت لے رہے ہیں اور اب آئندہ روز سے یہ شو نہیں سجے گا۔
23 سالوں سے اس شو میں امیتابھ بچن کو میزبان دیکھنے اور پسند کرنے والے ناظرین یہ ویڈیو دیکھ کر گہرے غم میں مبتلا ہوگئے تھے اور سوشل میڈیا پر اپنے اس غم کا اظہار کرتے بھی نظر آئے۔
شو کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد ناظرین امیتابھ بچن کے شو چھوڑنے کی وجہ بھی دریافت کرتے نظر آئے تاہم کوئی تصدیق شدہ جواب حاصل نہ ہوسکا۔
اب بھارتی میڈیا کی حالیہ جاری رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے دو روز قبل الوداعی تقریر شو چھوڑنے کے سبب نہیں دی بلکہ سیزن 15 کے اختتام پر دی۔
تقریر کے اصل معنی کون بنیگا کروڑ پتی کے رواں سال نشر ہونے والے سیزن کے اختتام پر ہونے والا افسوس تھا جو امیتابھ بچن کی آنکھوں سے جھلک پڑا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ سال بھی امیتابھ بچن ہی 'کون بنیگا کروڑ پتی' کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیتے نظر آئیں گے۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra cheers Janhvi Kapoor’s call for women’s empowerment
Aishwarya Rai stuns fans with jaw dropping new snapshots
Deepika Padukone’s flirty comment on Ranveer Singh’s post goes viral
Sidharth Malhotra hails Kiara Advani’s superhero strength in pregnancy
Siddhanth Chaturvedi reveals hilarious fan mix up with Samay Raina
Ethiopian volcano eruption disrupts India’s flight operations
‘Bigg Boss 19’ drama: Malti Chahar slaps tanya, Amaal Mallik reacts
Deepika Padukone acknowledges possibility of on-screen reunion with Ranbir Kapoor



